تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - پشاور،پاک فضائیہ کے بیس کیمپ اور مسجدپر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںملک میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

پشاور،پاک فضائیہ کے بیس کیمپ اور مسجدپر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںملک میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ

شنبه 28 شهریور 1394 05:53 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
12036579_740707889394641_4270267597239661849_n

قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملتان وہاڑی چوک دھماکہ کے بعد پشاور میں بڈا بیر پاک فضائیہ بیس کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حملہ آورں،ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔


علامہ ساجد نقوی نے پشاورپاک فضائیہ بیس کیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے نتیجہ میں فوجی آفیسر کیپٹن اسفند یاربخاری سمیت تین جونیر ٹیکنیشن شان علی ،ثاقب عباس ،طارق اور مسجد میں 16نمازیوں کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔دہشتگردی کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر امن ممکن نہیں ۔


انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : شنبه 28 شهریور 1394 05:54 ب.ظ