تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی علامہ عارف واحدی اسفند یا ر بخاری کے گھر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی علامہ عارف واحدی اسفند یا ر بخاری کے گھر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو

سه شنبه 14 مهر 1394 04:12 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
index
علامہ عاف حسین وا حدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ کیپٹن شہید اسفند یا ر بخاری جیسے عظیم سپوت ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہیں جنہوں نے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس پر پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے ،پاک فوج کے اعلٰی عظیم شہدا ء کی قربانیوں کے طفیل آج ملک میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔علامہ عارف واحدی نے ضرب عضب آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصراور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب بڑی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اس سے قوم کے حوصلے بڑھ رہے ہیں ہم پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی قدردانی کرتے ہیں اور پوری قوم آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتی ہے ،انشااللہ یہ آپریشن کامیاب ہو گا اور اس کے نتیجہ میں ملک امن کا گہوارہ بنے گا ۔
انہوں نے شدت پسندوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف پوری قوم متحد ہے قوم نے اپنے اتحاد و وحدت سے شدت پسندی اور فرقہ واریت کو مسترد کر دیا ہے اس ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہم سمجھتے ہیں کہ علماء کرام اور ملک میں دینی و سیاسی قوتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم رکھتے ہوئے دشمن قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں ہم متحد ہیں توانشاللہ ہمارا داخلی اور خارجی دشمن ناکام ہو گا ، ان خیالات کا اظہار علامہ عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے ایک وفد کے ہمراہ جنمیں سید خادم حسین شاہ ، مولانا شمس حسینی ، سید حسن شاہ ، اور دیگر عمائدین علاقہ شامل تھے نے شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری سے ان کے گھر پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد محترم ڈاکٹر فیاض بخاری نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہید فرزند کی بہادری پر فخر ہے جس نے اپنے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی اور ہم وطن عزیزکیلئے مزید بھی ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 14 مهر 1394 04:13 ب.ظ