تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - وزیراعظم ،آرمی چیف کا دورہ ثالثی مشن سعودیہ ایران انتہائی اہم اور خوش آئندہے ،علامہ ساجد نقوی
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

وزیراعظم ،آرمی چیف کا دورہ ثالثی مشن سعودیہ ایران انتہائی اہم اور خوش آئندہے ،علامہ ساجد نقوی

دوشنبه 28 دی 1394 04:34 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
IMG_6686
 پاکستان کا اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے سعودی عر ب ایران کشیدگی کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں
یمن ،شام اور ،مشرق وسطی کے معاملات پر بھی پاکستان کواسی طرح اپنا مصالحتی کر دار ادا کر نا چا ہیے تا کہ خطہ میں مکمل امن او مان قائم ہو جائے قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نیکہاکہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیرا عظم کا آرمی چیف کے ہمراہ ثالثی مشن پر سعودی عرب اور ایران کا دورہ انتہائی اہم اورخوش آئندہے ۔اس لئے کہ پاکستان ایٹمی اسلامی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں برادراسلامی ممالک کے ساتھ گہرے روابط اورمراسم ہیں ۔ ہم نے سعودی عرب اور ایران کشیدگی پر پاکستان کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کرانے کیلئے ثالثی کردار ادا کرنے کا کہا تھا تاکہ خطہ مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچا جاسکے ۔ یمن،شام و مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے معاملات پر بھی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھی پاکستان کواسی طرح اپنا مصالحتی کر دار ادا کر نا چا ہیے تا کہ خطہ میں مکمل امن او مان قائم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ مثبت اقدام ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے اورمسلم دنیا میں بھی پاکستان کاا میج اچھا ہوگاجس کے پاکستان کے داخلی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو نگے ۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ جومنفی قوتیں پاکستان میں سعودی عرب، ایرن کشیدگی سے فائدہ اُٹھانا چاہتی تھیں اورسعودیہ ایران کشیدگی کو ملک میں فرقہ وارانہ رنگ دیکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے اتحا د و وحدت اور امن وامان کی فضاء کو پارہ پارہ کر نا چاہتے تھے وہ ناکام ہوئے او ر انکی حوصلہ شکنی ہوئی اور پاکستان کے اس عمل سے ملک میں وحدت اور اتحاد کو استحکام ملے گا ۔






نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 28 دی 1394 04:39 ب.ظ