تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا مقصدپاکستان کودہشت گردی، تعصب اور فرقہ ورایت جیسی لعنت سے پاک رکھنا ہے ۔علامہ حمید حسین امامی
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا مقصدپاکستان کودہشت گردی، تعصب اور فرقہ ورایت جیسی لعنت سے پاک رکھنا ہے ۔علامہ حمید حسین امامی

جمعه 30 بهمن 1394 01:05 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
0aba1f82-9c37-4a18-9524-d2470c735b7d

پشاور()شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمیدحسین امامی نے ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کها کہ آج پوری دنیا میں اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔جس طرح یہود نصریٰ سازش کے تحت اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کادشمن بنا رہے ہیں ۔وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہورہے ہیں اوران کی اسلام کو کمزور کرنے کی مذموم کوششیں کی جاری ہیں ۔پاکستان نے جس طرح ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوشش کی ہے ہم نے اس کی پہلے بھی تائید کی اور اب بھی اس کی تائید کرتے ہیں ۔پاکستان اسی طرح امت مسلمہ کے اتحاد قائم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

علامہ حمیدحسین امامی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی دہشت گردی و فرقہ ورایت عروج پر ہے اس کو ختم کرنے میں حکومتیں بے بس نظر آتی ہیں اس سے پہلے کہ پاکستان میں یمن، نائجیریا،بحرین شام، عراق، فلسطین،افغانستان جیسے حالات پیدا کیئے جائیں ۔جن میں انسانیت سوز اورمسلمانوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے۔ جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔پا کستان میں فرقہ ورایت اور دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کو مزید فعال بنایا جائے اورتمام مذہبی جماعتوں کے قائدین کا اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ہم اگر علماء کرام ایک دوسرے کے مراکز میں جائیں اور عوام کے سامنے جذبات اور نفرت انگیز تقاریر سے پرہیز کریں تو کامیاب اور کامران رہیں گے ۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : جمعه 30 بهمن 1394 01:06 ب.ظ