تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - حقوق نسواں بل سے گھریلو نظام تباہ طلاق کی شرح میں اضافہ اور گھریلوں مشکلات میں اضافہ ہوگا علامہ شبیر حسن میثمی
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

حقوق نسواں بل سے گھریلو نظام تباہ طلاق کی شرح میں اضافہ اور گھریلوں مشکلات میں اضافہ ہوگا علامہ شبیر حسن میثمی

جمعه 6 فروردین 1395 04:11 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
IMG_3002

منصورہ لاہور میں منعقدہ دینی جماعتوں کے قائدین کے مشترکہ اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی میں شرکت کرنے والے تین رکنی وفد میں علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا یہ اجتماع قوت کا اظہار ہے جو دور رس نتایج کا حامل ہوگا ، جنہوں نے ناموس رسالت پر اپنی جانیں قربان اور نثار کی الله تعالیٰ انکے درجات بلند کرے ، حقوق نسواں بل کے نقصانات کو واضح کرتے ہوئے کہا کے اس بل سے گھریلو نظام تباہ طلاق کی شرح میں اضافہ اور گھریلوں مشکلات میں اضافہ ہوگا مثلا وراثت کی پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوگا

انہوں نے توجہ دلاتے ہوۓ کہا کے ہمیں ان سے برے خطرات جیسے گھریلو آفات ناچ گانوں فحاشی کی صورت میں ہر گھر میں گھس چکا ہے اور میڈیا گھریلو اقدار کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کو مذہبی اقدار سے دور کر کے سیکولر بنانے میں مصروف عمل ہے یہ چیزیں جوانوں کو فکری انحراف کی طرف لے جا رہی ہے ہمارا نظام تعلیم جوانوں کو گناہ کی طرف اکساتا ہے ہمیں اس امر کی طرف بھی متوجہ رہنے کی ضرورت ہے کے جس طرح اور ممالک کو طور دیا گیا ٹکڑیوں میں تقسیم کردیا گیا اس طرح پاکستان کو بھی توڑنے کی سازش ہو رہی ہے ہمیں امت محمدی کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوۓ اتحاد و وحدت کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنا ہوگا ہمیں اپنے حقوق کو متحد کر کے آئندہ کے انتخابات میں موثر کردار ادا کرنا ہوگا الله ہم سب کا حامی و ناصر




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : جمعه 6 فروردین 1395 04:13 ب.ظ