تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالا جاسکتا ہے تو تحریک جعفریہ کو بدنام زمانہ جماعتوں کی لسٹ سے خارج کیوں نہیں کیا جاسکتا قائد ملت جعفریہ پاکستان
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالا جاسکتا ہے تو تحریک جعفریہ کو بدنام زمانہ جماعتوں کی لسٹ سے خارج کیوں نہیں کیا جاسکتا قائد ملت جعفریہ پاکستان

جمعه 6 فروردین 1395 04:13 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
IMG_1428
 قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف کے خلا ف غداری ،آئین شکنی ،قتل اور ایسے بے پناہ الزامات  مقدمات قائم کئے گئے اور بلند و بانگ د عوے کئے گئے لیکن اس کے باوجود اُ ن کا نام زائد المعیاد ہونے کے باعث ای سی ایل لسٹ سے خارج کیا گیا جس کے نتیجہ میں وہ ملک سے باہر گئے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر سابق صدر پرویزمشرف کواگر چند گھنٹوں میں ای سی ایل لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے تو پھرحکومت کی جانب سے دائر ریفرنس 18نومبر 2014ء کو سپریم کورٹ سے زائد المعیاد ہو نے کی وجہ سے خارج ہونے کے ایک سال 4ماہ گذر جانے کے باوجود تحریک جعفریہ جیسی پُرامن ،محب وطن جماعت کو بد نام زما نہ لسٹ سے خارج کیوں نہیں کیا گیا ؟حکومتی ریفرنس کے اخراج کے بعدوزارت داخلہ پاکستان کو دو مرتبہ تحریری خط لکھا گیا کہ تحریک جعفریہ کا نام بدنام زمانہ لسٹ سے خارج کیا جائے اور وفاقی وزیر داخلہ کو یہاں تک بھی پیغام پہنچایا کہ آپ اپنی وزارت کے کاریڈورمیں چلتے ہوئے ہی بتا دیں کہ آپ ڈی نوٹی فائی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ بد نام زمانہ لسٹ سے خارج نہ کرنے میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟وزیر اعظم اس ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن نظر یہ آرہا ہے کہ وہ بھی بے بس ہیں ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں کرسکتی تو حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : جمعه 6 فروردین 1395 04:14 ب.ظ