تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بلتستان کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا عباس رضوی کی قیادت میں نکالی گئی
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بلتستان کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا عباس رضوی کی قیادت میں نکالی گئی

جمعه 6 فروردین 1395 04:14 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
12095150_976034175814726_6158915394187271871_o
بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بلتستان کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت جامع مسجد سکردو سے یاد گار شہداء سکردو تک علامہ سید محمد عباس رضوی نے کی۔یاد گار شہداء پر پہنچ کر ایک احتجاجی جلسے کی شکل میں تبدیل ہو گیا۔ جلسے میں تمام پارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیے۔

اسلامی تحریک کی جانب سے علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے خطاب کیااور کہا کہ قائد محترم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے سلسلے میں جو بھی مثبت اقدام کیا جائے گا ہم اس کی حمایت کریں گے۔

علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں اس خطے کی حقوق کی حصول میں قائد محترم کی جانب سے تعاون اور مورخہ ۲۷ فروری کو کراچی نشتر پارک میں منعقدہ علماء کنونشن میں گلگت بلتستان کے حوالے پاس کردہ قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیادت یہاں کے عوام کے ساتھ ہیں۔

علامہ شیخ رضا بہشتی، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، اخوند حکیم، یوسف اخوند زادہ، حاجی الیاس ، سید مبشر کاظمی،براد رشبیر حافظی اور متعدد کارکنان نے شرکت کی ۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : جمعه 6 فروردین 1395 04:15 ب.ظ