تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات کریں علامہ عارف واحدی
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات کریں علامہ عارف واحدی

شنبه 21 فروردین 1395 09:18 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
Untitled-2 copy
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا گلگت بلتستان اور صوبہ کے پی کے میں بارشوں سے حالیہ جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار، سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی ہنگامی اقدامات اٹھانے چاہیں اور کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ اس ہنگامیصورتحال میں جہاں کے پی کے اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات اٹھانا چاہئیں وہیں وفاقی حکومت کو بھی اپنے وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی داد رسی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے کارکنوں کو بھی ہدایت کی کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرہ بھائیوں کی بھرپور ڈھارس بندھاتے ہوئے مدد کریں۔ دوسری جانب اسی سلسلے میں علامہ عارف واحدی نے اپنی جماعت کے گلگت بلتستان اسمبلی میں منتخب نمائندوں اور کے پی کے کے پارٹی عہدیداروں سے ٹیلی فونک رابطے کرکے انہیں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں اپنے متاثرہ بھائیوں کی بھرپور امداد کرکے ڈھارس بندھانی چاہئے۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : شنبه 21 فروردین 1395 09:19 ق.ظ