تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - جے ایس او پاکستان کے زیر اہتمام وحدت اسلامی کانفرنس ۱۵ مئی ۲۰۱۶ کو راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہو گی(عبداللہ رضا، ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان ، راولپنڈی ڈویژن)
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

جے ایس او پاکستان کے زیر اہتمام وحدت اسلامی کانفرنس ۱۵ مئی ۲۰۱۶ کو راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہو گی(عبداللہ رضا، ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان ، راولپنڈی ڈویژن)

یکشنبه 29 فروردین 1395 06:25 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
4add110b-aade-4ecb-8bcd-5e320e411d4e

اسلام آباد( ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی صیہونی و طاغوتی سازشیں جہاں پوری دنیا میں ملت اسلامیہ کا شیرازہ بکھیرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ملک عزیز پاکستان بھی ان سازشوں سے محفوظ نہ رہ سکا۔ ملک عزیز پاکستان میں تفرقہ بازی، دہشت گردی ، الزام تراشیاں، اور بے شمار دیگر ہتھکنڈے استعمال کر کے وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے مکروہ حیلے کیے گئے۔یہاں تک کہ ملک عزیز کے تعلیمی ادارے جہاں اقبال کے شاہین فکری بلندیوں کی طرف گامزن تھے اور جنہوں نے مستقبل میں اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے وہاں بھی نظریاتی دہشت گردی اور شدت پسندی کو فروغ دینے کے لیے دشمن اسلام متحرک ہو گیا۔

ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حالات، شعائر اللہ کے خلاف گستاخانہ کوششیں، ملک میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات، اور ملک کے نظریاتی تشخص کو مسخ کرنے کی کوششیں جیسے موضوعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک کے تعلیمی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص طلباء تنظیمیں ان موضوعات کے کے حوالے سے ہم آہنگ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (راولپنڈی ڈویژن) کے زیر اہتمام’’وحدت اسلامی کانفرنس‘‘ اسی فکر کا حاصل ہے۔اتحاد و وحدت کے عنوان سے منعقدکی گئی اس کانفرنس میں علماء، دانشور، سیاسی و مذہبی قائدین، اساتذہ ، صحافتی برادری کے اراکین، اور متحدہ طلباء محاذ میں موجود طلباء تنظیموں کے صدور/نمائندگان شرکت فرما رہے ہیں۔اس کانفرنس کا مقصد اقبال کے شاہینوں میں اتحاد و وحدت کی فضا پیدا کرتے ہوئے ان کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور اس قربت کے ذریعے کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے سے ان کو دور رکھنا ہے۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : یکشنبه 29 فروردین 1395 06:26 ب.ظ