تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - پارہ چنار انصار الحسین دفتر پر چھاپہ پارہ چنار انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے۔ علامہ حمید حسین امامی
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

پارہ چنار انصار الحسین دفتر پر چھاپہ پارہ چنار انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے۔ علامہ حمید حسین امامی

سه شنبه 31 فروردین 1395 11:36 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
13016539_987887524629299_2140936266_o copy
پشاور  شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے پشاور صوبائی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انصار الحسین ایک فلاحی سماجی اور مذہبی ادارہ ہے اس کے دفتر پر چھاپہ لگانا قابل مذمت اقدام ہے۔ چونکہ انصار الحسین کے جوانان تعلیم فلاح و بہبود اور اتحاد بین المسلمین میں نمایا ں کردار ادا کر رہے ہیں ۔دہشت گردی اور فرقہ واریت عناصر کے بھی خلاف ہیں ۔جوانان انصار الحسین ہر میدان میں پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ ان کے ساتھ تعاون کرے۔نہ کہ دفتر پر چھاپے لگا کر گرفتاریاں کریں۔شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے گورنر ،چیف سیکرٹری،ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پارہ چنارانتظامیہ کی نا اہلی کانوٹس لیا جائے ۔ اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 31 فروردین 1395 11:36 ق.ظ