تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - مطالب دی 1394
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

شہید نے نصاب کے حوالے سے جو تحریک چلائی تھی وہ نا مکمل ہے شہید کی روح بیتاب ہوگی کون ہوگا جو اسکو آگے بڑھائیگا

دوشنبه 28 دی 1394 05:41 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
12507533_529223413869396_1051958460419755032_n

علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے امپھری روڈ گلگت میں برسی شہید ضیاء الدین رضوی سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کے یقینا شہید آغا ضیاء الدّین رضوی کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا لیکن ہم سمجھتے ہیں شہید آغا ضیاء الدّین رضوی ایک فرد کا نام نہیں تھا ایک مشن ایک تحریک کا نام تھا شہید آغا ضیاء الدّین رضوی صرف شیعہ حقوق کے لیے جدوجہد نہیں کر رہے تھے بلکہ پورے خطے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور امت مسلمہ کے لیے جدوجہد کر رہے تھے

شہید آغا ضیاء الدّین رضوی کی برسی منانے کا مقصد یہی ہے کے ہم انکے خوں سے تجدید عہد کرتے ہیں کے اے شہید آغا ضیاء الدّین رضوی جو مشن آپنے شروع کیا تھا اسکو جاری و ساری رکھیںگے شہید آغا ضیاء الدّین رضوی کی شہادت اور گلگت بلتستان کو جدا کرنے کی جو کوششیں ہو رہی ہے یہ عالمی سازشیں جو تشیع کے خلاف ہو رہی ہیں اسکا ایک حصہ ہو سکتا ہے جس طرح نائیجریا میں ہزاروں شیعوں کا قتل عام کیا گیا شیخ ذکزاکی کو زخمی حالت میں قیدو بند کی صعوبت میں ڈالا گیا سعودیہ میں قائد ملت جعفریہ شیخ آیت الله شیخ نمر کا جس طرح سے سر قلم کیا گیا اور وہاں کے شیعوں کے خلاف مسلسل ایک ظلم ستم جاری ہے و بحران عراق، شام ،لبنان کی صورتحال کو دیکھ کر لگ رہا ہے ایک بہت بڑی سازش ہے اور وہی سازش پاکستان میں بھی پہنچ رہی ہے



ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 28 دی 1394 05:46 ب.ظ

علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنی صوبائی کا بینہ کا اعلان کیا علامہ عارف حسین واحدی نے صوبائی صدر اور کابینہ ارکان سے حلف لیا

دوشنبه 28 دی 1394 05:39 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
12507125_785231611608935_6475423637866592030_n

 گلگت  شیعہ علماء کونسل پاکستان کی صوبائی کونسل کا اجلاس زیر صدارت علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبائی دفتر گلگت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تین سال کے لئے صدارتی انتخابات ہوئے جس میں علامہ سید محمد عباس رضوی بلا مقابلہ صوبہ گلگت بلتستان کا صدر منتخب ہوئے علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنی صوبائی کا بینہ کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں ڈویژنل صدور اور صوبائی مرکزی سیاسی سیل کا اعلان بھی کیا گیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے صوبائی صدر اور کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

صوبائی کابینہ کے صدر علامہ محمد عبّاس رضوی،سیکریٹری جنرل محمد علی شیخ ایڈیشنل سیکریٹری  شہزاد آغا ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ سجاد حسین قاسمی ڈپٹی سیکریٹری جنرل یوسف اخوند زادہ سکریٹری اطلات سید قائم علی شاہ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعت فرمان علی سیکریٹری مالیات حاجی الیاس سیکریٹری تبلغات شیخ محمد یعقوب اخوندی شعبہ خواتین گلگت  بیوہ شہہید آغا ضیاء الدین رضوی بلتستان خانم شہزاد آغا ، سینیر نائب صدر دیدار علی سینئر نائب صدر شیخ رضا بہشتی ، سینئر نائب صدر شیخ مقبول حسین سینئر نائب صدر سید حسن شاہ کاظمی ، نائب صدر شیخ احسن نائب صدر شیخ شمس الدین نائب صدر شیخ کمیلی نائب صدر شیخ موسیٰ علی رضوانی صوبائی مرکزی سیاسی سیل کیپٹن محمد سکندر محمد علی شیخ کیپٹن محمد شفیع ریحانہ عبادی سخی احمد جان آغا باقر حسین  الحسینی شیخ قیصر عبّاس ڈویژنل صدر سکردو شیخ فدا حسین عبادی ڈویژنل صدر  گلگت شیخ منیر حسن منوری




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 28 دی 1394 05:41 ب.ظ

شہید آغا ضیاء الدین رضوی ؒ آخر دم تک نظریہ قیادت سے وابستہ رہے علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی

دوشنبه 28 دی 1394 05:38 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
12552881_785098218288941_6734588425073665608_n

 گلگت شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما و انچارج سیاسی سیل علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے امپھری روڈ گلگت میں برسی شہید ضیاء الدین رضوی میں خصوصی شرکت و خطاب کیا علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی برسی شہید سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کےشہید آغا ضیاء الدین رضوی ؒ آخر دم تک نظریہ قیادت سے وابستہ رہے علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا

کیا ہم خطِ شہید ضیاء الد ین رضوی ؒ پر عمل پیرا رہے ؟
11سال تک تحریکِ نصاب پر خاموشی کیوں اختیار کی گئی؟
کیا ہم نے شہید رضوی کے راستے کی پیروی کی ؟

شہید کے مشن کو زندہ رکھنے کے لیے شہید کے دکھاۓ ہووے راستے پر عمل پیرا ہونا ہوگا شہید نے شہادت سے قبل مجھ سے ایک ملاقات میں بر ملا کہا تھا میرا قائد صرف علامہ ساجد علی نقوی ہے شہید بہت بڑے منصب پر ہونے کے باوجود ایک سادہ زندگی بسر کرتے رہے شہید کی زندگی ہمارے لیے نمونہ عمل ہے




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 28 دی 1394 05:39 ب.ظ

وزیراعظم ،آرمی چیف کا دورہ ثالثی مشن سعودیہ ایران انتہائی اہم اور خوش آئندہے ،علامہ ساجد نقوی

دوشنبه 28 دی 1394 05:34 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
IMG_6686
 پاکستان کا اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے سعودی عر ب ایران کشیدگی کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں
یمن ،شام اور ،مشرق وسطی کے معاملات پر بھی پاکستان کواسی طرح اپنا مصالحتی کر دار ادا کر نا چا ہیے تا کہ خطہ میں مکمل امن او مان قائم ہو جائے قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نیکہاکہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیرا عظم کا آرمی چیف کے ہمراہ ثالثی مشن پر سعودی عرب اور ایران کا دورہ انتہائی اہم اورخوش آئندہے ۔اس لئے کہ پاکستان ایٹمی اسلامی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں برادراسلامی ممالک کے ساتھ گہرے روابط اورمراسم ہیں ۔ ہم نے سعودی عرب اور ایران کشیدگی پر پاکستان کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کرانے کیلئے ثالثی کردار ادا کرنے کا کہا تھا تاکہ خطہ مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچا جاسکے ۔ یمن،شام و مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے معاملات پر بھی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھی پاکستان کواسی طرح اپنا مصالحتی کر دار ادا کر نا چا ہیے تا کہ خطہ میں مکمل امن او مان قائم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ مثبت اقدام ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے اورمسلم دنیا میں بھی پاکستان کاا میج اچھا ہوگاجس کے پاکستان کے داخلی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو نگے ۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ جومنفی قوتیں پاکستان میں سعودی عرب، ایرن کشیدگی سے فائدہ اُٹھانا چاہتی تھیں اورسعودیہ ایران کشیدگی کو ملک میں فرقہ وارانہ رنگ دیکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے اتحا د و وحدت اور امن وامان کی فضاء کو پارہ پارہ کر نا چاہتے تھے وہ ناکام ہوئے او ر انکی حوصلہ شکنی ہوئی اور پاکستان کے اس عمل سے ملک میں وحدت اور اتحاد کو استحکام ملے گا ۔





نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 28 دی 1394 05:39 ب.ظ

شیعہ علماء کونسل جی بی عوام کے فلاح وبہبود و علاقائی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی،علامہ عارف واحدی

دوشنبه 28 دی 1394 05:32 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
Untitled

علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران سے پابندیاں اُٹھانے اور پاکستان کے وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ ثالثی مشن پر سعودی عرب اور ایران کے دورہ کو انتہائی اہم اور خوش آئند قرار دیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستا ن کے پانچ روزہ دورہ کے دوران امپھری روڈ گلگت میں برسی شہید ضیاء الدین رضوی سے خطاب کرنے کے بعد عہدیداران ،کارکنان و مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو بلا تاخیر پانچویں صوبے کا درجہ دیا جائے ۔ اور خطے کی حساسیت اور پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کا بھی یہی تقاضا ہے کہ اس بابت مزید کسی حیل وحجت کے گلگت بلتستان کو پاکستان کاحصہ بنایا جائے ۔انہوں بتایا کہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں تین سال کے لئے علامہ سید محمد عباس رضوی کو بلا مقابلہ صوبہ گلگت بلتستان کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے صوبائی صدر اور کابینہ ارکان سے حلف لیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ گلگت بلتستان کو تقسیم کیا جا رہا ہے ہم اس کو ملک عزیز پاکستان کے استحکام کے خلاف گہری سازش سمجھتے ہیں ۔ گلگت بلتستان ایک اکائی ہے ان کو الگ کرنے کی کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دی جائیگی۔اس موقوع پر علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ شیخ مرزا علی سمیت دیگر علماء کرام بھی ان کے ہمرایہ تھے ۔



ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 28 دی 1394 05:34 ب.ظ

شہید ضیاءالدین رضوی اک فکر

شنبه 26 دی 1394 08:58 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شہید ضیاءالدین رضوی اک فکر ،
images

تحریر : اجمل حسین قاسمی
بدلہ نہ تیرے بعد بھی موضوع گفتگو

تو جاچکا ہے پھر بھی میری محفلوں میں ہے

زندہ قوموں کا ہمیشہ سے یہ شعار رہا ہے کہ وہ اپنے محسنین کو کبھی فراموش نہیں کرتے جس کی قربانی کی بدولت وہ دنیا کے نقشے پر ، پر وقار زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں ۔ زندہ قوموں کا کوئی فرد ایسا کارنامہ سر انجام دے تو اس کی یادیں کبھی دلوں سے محو نہیں ہوتیں بلکہ ان کی شخصیت ہر لمحہ تابندہ و جاودان رہتی ہے ۔

شہید سید ضیاءالدین رضوی بھی ان محسنین میں سے ایک ہیں جن کو ملت تشیع پاکستان بالعموم اور ملت تشیع گلگت و بلتستان بالخصوص ہمیشہ یاد رکھے گی ،سید ضیاءالدین رضوی اک فرد کا نام نہیں بلکہ اک فکر ،اک جذبے ، اک حوصلے اور شعور کا نام ہے ۔ بقول قائد ملت جعفریہ :شہید ضیاءالدین رضوی اک فرد کا نام نہیں  بلکہ اک پاکیزہ  تحریک اور مشن کا نام ہے ۔
شہید ضیاءالدین رضوی اک انسان کامل کا نمونہ اور ہمہ جہت شخصیت تھے جن کے زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے نمونہ عمل ہے ۔ چاہے وہ شہید کی زندگی کا سیاسی پہلو ہو،علمی یا اخلاقی پہلو ہو ، اجتماعی یا فردی پہلو ہو ۔

  شہید سید ضیاءالدین رضوی نے ۱۹۹۰ میں گلگت کی سرزمین پر اپنے قدم مبارک رکھے ۔ شہید والا مقام نے اپنی بصیرت اور قابلیت سے تھوڑی مدت میں گلگت کے مومنین کو منسجم اور متحد کیا جامع مسجد گلگت میں اپنے شعلہ بیان خطبوں کے ذریعے گلگت کے مومنین کو روحانی طاقت بخشی اور مومنین کے دلوں کو جذبہ شہادت اور ایثار سے سرشار کیا ۔

شہید کی مدبرانہ اور با بصیرت قیادت اور پالیسی کا نتیجہ ۱۹۹۴ کے انتخابات میں دیکھا جا سکتا ہے سیاسی میدان میں تحریک جعفریہ پاکستان کے پلیٹ فارم پر پوری شیعہ قوم کو متحد کیا اور گلگت بلتستان کونسل کے پہلے انتخابات میں ۲۴ نشستوں سے ۸ نشستیں جیت کر بھر پور کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح ۱۹۹۹ کے قومی اسمبلی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی شہید کی صدارت میں  ٹی ۔جے ۔ پی  نے بھر پور کامیابی حاصل کر کے ملت جعفریہ گلگت بلتستان کو سرخرو کیا ۔


ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : شنبه 26 دی 1394 09:01 ب.ظ

اقتصادی راہداری اور سی پیک ملک کی ترقی کی ضامن منصوبے ہیں متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائےقائد ملت جعفریہ پاکستان

شنبه 26 دی 1394 08:56 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
11043124_424637040994701_2237218336181019026_n

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور سی پیک ملک کی ترقی کی ضامن منصوبے ہیں متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے قائدملت جعفریہ پاکستان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کاکہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ اور سی پیک کی تکمیل نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے جہاں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا وہیں خطے اور خصوصاجنوبی ایشاء میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس جانب توجہ دلا تے رہے ہیں کہ پاکستان کو اپنے غیر معمولی محل وقوع کی وجہ سے فائدہ اُٹھانا چاہیے اورایسی پالیساں مرتب کرنی چاہیں جس سے ملکی ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔

علامہ ساجد نقوی کاکہنا تھا کہ اقتصادی راہداری اور سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کا متفق ہو نا خوش آئند ہے لہذامغربی اور مشرقی روٹ کے حوالے سے حکومت کو خد شات دور کرتے ہوئے اتفاق رائے کو مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے چاہییں۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : شنبه 26 دی 1394 08:57 ب.ظ

گلگت بلتستان کو اس کے جائز حقوق اور آئینی حیثیت دلوانے کے لیے بھی علامہ ضیاء شہید کی بے مثال خدمات ہیں۔قائد ملت جعفریہ

شنبه 26 دی 1394 08:54 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
12400934_1145487645463445_5213643364380035818_n

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ علامہ سید ضیاء الدین رضوی ایک پرامن شخصیت، اتحاد بین المسلمین کے داعی اور ایک مشن کی علامت انسان تھے۔ جائز حقوق کا مطالبہ اور تحفظ کرنا ہر انسان کا بنیادی فریضہ ہے اور اس فریضے کی ادائیگی میں علامہ ضیاء الدین رضوی شہید کی طرح کردار ادا کرنا چاہیے۔

گلگت میں علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی گیارھویں برسی کے موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید کے لواحقین سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انکی ،ملّی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنے مذہبی، شہری، قانونی اور آئینی حقوق کے لیے جانفشانی اور خلوص کے ساتھ جدوجہد کی وہ کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے۔قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ شہید نے صرف ایک مسلک یا مکتب فکر کے نہیں بلکہ تمام اسلامی مکاتب فکر کے حقوق کی بات کی اور سب مسلمانوں کو ان کے حقوق کی جدوجہد کی طرف متوجہ کیا لیکن ان کے نکتہ نظر کو صحیح انداز سے نہیں لیاگیا اور سمجھا نہیں گیا ۔ اگر علامہ شہید کے اصولی موقف کو مثبت انداز سے لے کر سمجھا جاتا تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گلت بلتستان کو اس کے جائز حقوق اور آئینی حیثیت دلوانے کے لیے بھی علامہ ضیاء شہید کی بے مثال خدمات ہیں جن کی وجہ سے آج گلگت بلتستان ترقی حاصل کررہا ہے اور اسی جدوجہد کے ثمرات تمام سیاسی جماعتیں حاصل کررہی ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہید کی اس جدوجہد کو جاری رکھیں اور نصاب تعلیم میں اصلاح کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلوانے اور اتحاد بین المسلمین کو عملی اور حقیقی طور پر نافذ کرنے کے لیے شہید کے طریقہ کار سے استفادہ کرتے رہیں۔

شہید علامہ سید ضیا ء الدین رضوی نے جس خلوص اور سچائی کے ساتھ عوام کے حقوق کی جدجہد کا آغاز کیا تھا اس کے ثمرات آج ان کی شہادت کے بعد نمایاں ہو چکے ہیں۔انہوں نے جس صداقت سے اپنے موقف کے حق میں جدوجہد کی وہ تمام طبقات کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے گلگت بلتستان جیسے پسماندہ خطے میں علم کی شمع جلائی اس سے لاکھوں عوام مستفید ہوئے جس کا اتنا اثر ہوا کہ عوام ان کے حکم پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے آمادہ نظر آتے تھے لیکن انہوں نے عوام کو ہمیشہ اتحاد بین المسلمین اور امن و امان کا درس دیا




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : شنبه 26 دی 1394 08:56 ب.ظ