تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - مطالب شهریور 1394
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

پشاور،پاک فضائیہ کے بیس کیمپ اور مسجدپر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںملک میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ

شنبه 28 شهریور 1394 05:53 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
12036579_740707889394641_4270267597239661849_n

قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملتان وہاڑی چوک دھماکہ کے بعد پشاور میں بڈا بیر پاک فضائیہ بیس کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حملہ آورں،ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔


علامہ ساجد نقوی نے پشاورپاک فضائیہ بیس کیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے نتیجہ میں فوجی آفیسر کیپٹن اسفند یاربخاری سمیت تین جونیر ٹیکنیشن شان علی ،ثاقب عباس ،طارق اور مسجد میں 16نمازیوں کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔دہشتگردی کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر امن ممکن نہیں ۔


انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : شنبه 28 شهریور 1394 05:54 ب.ظ

اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اور کامیاب امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ سکندر پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین مقرر نوتفکیشن جاری

شنبه 28 شهریور 1394 05:51 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
12033237_495454603912944_2046449139844794720_n

اسلامی تحریک پاکستان کے روندو بلتستان سے  منتخب  امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ سکندر علی  گلگت بلتستان  پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد نے کیپٹن اسکندر علی کی بطور چیئرمین پی اے سی تعیناتی کا باضابطہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہےاسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان اس وقت اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ کے بعد 4 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : شنبه 28 شهریور 1394 05:52 ب.ظ

قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی اپنا ٣ روزہ سندھ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی سے کویٹہ پہنچ گئے

چهارشنبه 25 شهریور 1394 10:57 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
11702839_840387612742725_2973498870637631225_n

کویٹہ نمائندہ ولی فقہی قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی اپنا ٣ روزہ سندھ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی سے کویٹہ پہنچ گئے جہاں علما مومنین اور تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کرینگے.

قائد ملت جعفریہ سے کویٹہ یکجہتی کونسل کے اراکین شیعہ علما کونسل بلوچستان کے صدرحجت السلام علامہ محمد حسین مبلغ  حجت السلام علامہ اکبر حسین  زاہدی صاحب اور جناب لیاقت علی ہزارہ نے ملاقات کی




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : چهارشنبه 25 شهریور 1394 10:58 ق.ظ

سعودی عدالت نے ’’نمر‘‘ خاندان کے ایک نوجوان کو سزائے موت دینے کا حکم جاری کر دیا

دوشنبه 23 شهریور 1394 10:00 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: مختلف ممالک کی خبریں ،


جرائم پیشہ سعودی حکومت نے اس ملک میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ایک اور شیعہ نوجوان کو سزائے موت دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ کے رہنے والے نوجوان علی بن محمد النمر کو تین سال پہلے اس وقت سعودی حکومت نے گرفتار کیا تھا جب وہ ابھی سن بلوغ کو بھی نہیں پہنچا تھا۔

علی بن محمد النمر، شیخ نمر باقر النمر کے بھتیجے ہیں جنہیں کئی سالوں سے سعودی جیل میں بند کر رکھا ہے اور سعودی عدالت کی جانب سے انہیں سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس نوجوان کا جرم صرف اتنا تھا کہ اس نے شہر عوامیہ میں ہوئے ایک مظاہرے میں پیشقدمی دکھائی تھی۔ نوجوان کے باپ نے سعودی عدالت کی طرف سے جاری جارحانہ حکم کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا یہ دعویٰ بالکل چھوٹا ہے کہ میرا لڑکا حکومت کے خلاف کسی مظاہرے میں پیش قدم رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میرے پیٹے پر یہ الزام اس وقت لگایا گیا جب وہ ابھی سن بلوغ کو بھی نہیں پہنچا تھا۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 23 شهریور 1394 10:02 ق.ظ

کراچی کے مختلف علاقوں سے 10 ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ برآمد

دوشنبه 23 شهریور 1394 09:54 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: پاکستان ،


رپورٹ کے مطابق ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 10 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹارگٹ کلرز کو جیکب لائن، جٹ لائن، لیاقت آباد اور شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے 4 کا تعلق کالعدم تنظیموں، 3 کا تعلق متحدہ قومی مومنٹ اور 3 کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پستول اور کلاشنکوف سمیت مختلف اقسام کے 13 سے زائد ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 23 شهریور 1394 09:55 ق.ظ

قائد انقلاب اسلامی : آئندہ پچیس سال کے عرصہ میں صہیونی اسرائیل حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی

دوشنبه 23 شهریور 1394 09:51 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: ولی فقیه امام خامنه ای ،


 قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض جگہوں سے دراندازی کی امریکا کی فریب کارانہ کوششوں کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے مستحکم اور مزاحتمی معیشت، علم و سائنس کے روز افزوں فروغ اور عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں انقلابی جوش و جذبے کی تقویت و حفاظت کو شیطان بزرگ کی دشمنی کے مقتدرانہ مقابلے کے تین اہم عناصر سے تعبیر کیا۔

مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے بارے میں بعض نکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام کے ہر ووٹ کی طرح انتخابات کا نتیجہ بھی حق الناس ہے اور عوام کے اس حق کا تمام توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دفاع کیا جائے گا۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہ ذی القعدہ کے بابرکت ایام اور ان گراں قدر مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہجری شمسی کیلنڈر کے چھٹے مہینے شہریور کو بھی بڑے اہم واقعات اور یادوں کا حامل مہینہ قرار دیا۔ آپ نے فرمایا: "اس مہینے میں 17 شہریور 1357 ( مطابق 8 ستمبر 1978) کو پہلوی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ عوام کے قتل عام، 8 شہریور 1360 ہجری شمسی ( مطابق 30 اگست 1981) کو ملک کے صدر اور وزیر اعظم کی شہادت، اسی مہینے میں شہید آیت اللہ قدوسی اور شہید آیت اللہ مدنی کی ٹارگٹ کلنگ اور 31 شہریور 1359 ہجری شمسی مطابق ( 22 ستمبر 1980) کو ایران پر صدام کے حملے سمیت تمام واقعات میں امریکا کا براہ راست یا بالواسطہ کردار صاف نظر آتا ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے ملک میں عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کی سطح پر ان قابل غور واقعات کے تدریجی طور پر فراموش کر دئے جانے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلے میں ذمہ دار اداروں کی ناقص کارکردگی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس طرح کے عبرت آموز واقعات قوم کی تاریخی یادداشت میں ہرگز کم رنگ نہ ہونے پائیں، کیونکہ اگر نوجوان نسل اس قسم کے تاریخی و ملی واقعات کی شناخت اور ان کے اسباب و علل کی شناخت سے قاصر رہی تو راہ حل اور ملک کے مستقبل کی شناخت میں بھی اس سے غلطیاں ہوں گی۔

قائد انقلاب اسلامی نے پہلوی حکومت کے دور میں امریکیوں کے مطلق تسلط کی بعض علامتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ طاغوتی حکومت کے تمام کلیدی عہدیداران منجملہ خود شاہ امریکا کے تابع فرمان ہوتے تھے اور امریکی حکام اپنے گماشتہ افراد کی مدد سے ایرانی قوم پر فرعون کی طرح حکومت کرتے تھے، لیکن امام خمینی نے زمانے کے موسی کا کردار ادا کرتے ہوئے قوم کی مدد سے اس قدیمی سرزمین سے اس بساط کو سمیٹ دیا۔



ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 23 شهریور 1394 09:53 ق.ظ

ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

دوشنبه 23 شهریور 1394 09:48 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں پہلے سے موجود قوانین فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کافی ہے ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے مسئلہ کا حل نئی قانون سازی نہیں بلکہ پہلے سے موجود قانون کی اصل حکمرانی کا ہے۔ا گر موجودہ قوانین پر عملدرآمد ہو تا اور قانون کی حکمرانی قائم ہو تی تو آج اس صورتحال کا سامنا نہ ہوتا اب بھی مسئلہ کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ۔

ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو قاتل یوں دندناتے نہ پھرتے اور یوں پولیس مقابلے میں نہ مارے جاتے ۔ملک میں نہ تو صحیح سمت میں کیس کی انوسٹی گیشن ہوتی ہے،نہ ہی صحیح استغاثہ اور تحقیقات کا عمل صحیح انداز میں انجام پایا جاتا ہے جس کے باعث سینکڑوں افراد کے قاتل عدالتوں سے چند لمحوں میں رہا کر دئیے گئے ،مدعی مارے گئے ،گواہ مارے جاتے رہے جس کا فائد ہ قاتلوں کو ہوا ۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط بنانے کیلئے لازم ہے کہ حکمرن اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ اور انتشار و انارکی ختم ہو سکے ۔ظالم و مظلوم ،قاتل و مقتول ،دہشت گردو امن پسند میں فرق کئے بغیر توازن کی ظالمانہ پالیسیون پر عمل پیرارہ کر کبھی بھی ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 23 شهریور 1394 09:49 ق.ظ

مکہ مکرمہ میں شدید بارشی طوفان کی وجہ سے کرین حادثہ ؛ ایک سو سات زائر جاں بحق اور دوسو اڑتیس زخمی

دوشنبه 23 شهریور 1394 09:44 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: مختلف ممالک کی خبریں ،

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بیت الحرام میں ایک کرین کے گرنے کے نتیجے میں ایک سو سات زائر جاں بحق اور دوسو اڑتیس زخمی ہوئے ہیں ۔

اس سے قبل جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ستاسی اور زخمیوں کی تعداد ایک سواسی بتائی گئی تھی- یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام پانچ بج کر دس منٹ پر پیش آیا اور حادثے کی جگہ پر بیس سے تیس ہزار کے قریب عازمین حج موجود تھے۔ اس حادثے کے وقت مکہ مکرمہ میں تیز آندھی اور طوفانی بارش ہو رہی تھی۔ سعودی میڈیہ نے اس حادثہ کی علت طوفان بتایا ہے ۔

ایران کے محکمہ حج و اوقاف نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں پیش آنے والے حادثے میں ایک ایرانی جاں بحق اور کم سے کم پچیس زخمی ہوئے ہیں ۔

قابل بیان ہے : مکہ مکرمہ کرین حادثے میں زخمی چھ پاکستانیوں کی حالت تشویشناک ہے، باون زخمی شہر کے مخلتف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

عازمین کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور میں کال سینٹر قائم کر دیا گیا، مسجد الحرام میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں باون پاکستانی بھی زخمی ہوئے، جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے ۔

تاہم اب تک کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، حادثے میں زخمی مزید درجنوں پاکستانی بھی مکہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

دوسری جانب عازمین حج کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور میں ہنگامی کال سینٹرقائم کردیا گیا ہے، معلومات کیلئے042111725425 پررابطہ کیا جاسکتا ہے ۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 23 شهریور 1394 09:46 ق.ظ