تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - مطالب مهر 1394
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

مدبرانہ قیادت کے 27 سال۔۔۔ مثبت انداز فکر کی جدوجہد۔۔۔چیلنجز اور ثمرات (ایک دیرینہ و حساس کارکن کے قلم سے)

سه شنبه 14 مهر 1394 03:14 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: مدبرانہ قیادت کے 27 سال۔۔۔ مثبت انداز فکر کی جدوجہد۔۔۔چیلنجز اور ثمرات ،
429529_396880190392342_1307662634_n
مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں جو واحب بھی نہیں تھے

4 ستمبر 1988 ء میں بزرگ علمائے کرام اکابرین اور ‘ عمائدین قوم کی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد قومی و ملی پلیٹ فارم کے دستور و آئین کی روشنی میں جب میرکارواں کی ذمہ داری علامہ سید ساجد علی نقوی نے سنبھالی تو وہ ایسا وقت تھا جب علامہ سید محمد دہلوی مرحوم کے لگائے ہوئے پودے اور علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی پیرانہ سالی کی جدوجہد سے وجود میں آنے والے پلیٹ فارم نے علامہ عارف حسین الحسینی جیسی قیادت کی شہادت کا تازہ تازہ زخم سہا تھا۔ ایک طرف قوم سکتے کے علم میں تھی اور دوسری جانب ملک کی صورت حال بھی اس وقت کی گیارہ سالہ دور آمریت کی پالیسیوں کے سبب اپنے جائز آئینی‘ قانونی اور مذہبی حقوق کی جدوجہد اور شہری آزادیوں کی فکر میں مبتلا تھی۔

ایسے حالات میں قوم و ملت کی نومنتخب قیادت کو بے شمار چیلنجز درپیش تھے۔جن میں (الف) قائد شہید کی المناک شہادت کے بعد قوم و ملت کا مورال بلند کرنا اور انہیں آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرنا (ب) قوم کی وحدت اور اتحاد کے شیرازہ کو بکھرنے سے بچانا اور بزرگ علماء اور اکابرین ملت سمیت عوام کے مابین مربوط اور ثر روابط کو فروغ دینا (ج) اتحاد بین المسلمین جیسے عظیم فریضے کی ادائیگی کو ہر حال میں ممکن بنانا (د) قوم و ملت کے اندر سیاسی شعو ر بیدار کرکے شہید قائد کے ملکی سیاست بارے ویژن پر عمل درآمد کو یقینی بنانا(ہ) قوم و ملت کے آئینی‘ قانونی‘ مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کرنا چنانچہ قیادت کی اہم ترین ذمہ داری سنبھالتے ہی موجودہ قیادت نے ان خطوط پر کام کا آغاز کیا اور سب سے اولین مسئلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عاشورا کے رکے ہوئے جلوس عزا کی برآمدگی کا درپیش ہوا جس پر قومی قیادت نے واضح اور دوٹو ک الفاظ میں اعلان کیا کہ عزاداری سید الشہداء ؑ نہ صرف ہمارا آئینی و قانونی حق ہے بلکہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔

دور حاضر میں یہ بات بلاخوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ ماضی میں قوم و ملت کی رہبری و رہنمائی کرنے والی شخصیات کو ان چیلنجز کا سامنا نہ تھا اور نہ ہی ان کے راستے میں اس قسم کے مصائب و مشکلات حائل رہے جن کا سامنا موجودہ قیادت کو کرنا پڑا۔ ان پر سب سے اولین اور سرفہرست دہشت گردی کا ہے جس کا نشانہ وطن عزیز پاکستان کے عوام بالعموم اور ملت جعفریہ پاکستان بالخصوص سب سے پہلے بنے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ تسلسل کے ساتھ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 14 مهر 1394 03:29 ب.ظ

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی علامہ عارف واحدی اسفند یا ر بخاری کے گھر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو

سه شنبه 14 مهر 1394 03:12 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
index
علامہ عاف حسین وا حدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ کیپٹن شہید اسفند یا ر بخاری جیسے عظیم سپوت ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہیں جنہوں نے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس پر پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے ،پاک فوج کے اعلٰی عظیم شہدا ء کی قربانیوں کے طفیل آج ملک میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔علامہ عارف واحدی نے ضرب عضب آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصراور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب بڑی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اس سے قوم کے حوصلے بڑھ رہے ہیں ہم پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی قدردانی کرتے ہیں اور پوری قوم آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتی ہے ،انشااللہ یہ آپریشن کامیاب ہو گا اور اس کے نتیجہ میں ملک امن کا گہوارہ بنے گا ۔

ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 14 مهر 1394 03:13 ب.ظ

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹریٹ کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری

سه شنبه 14 مهر 1394 03:11 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: شیعہ علماء کونسل/ اسلامی تحریک پاکستان ،
unnamed
پشاور( ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام اہل اسلام کا متبرک اور محترم مہینہ ہے جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین حق اسلام کی بقاء کیلئے اپنے خان وادہ سمیت جانثاروں کی عظم قربانی پیش کرکے حق کو سرخرو اور باطل کو ہمیشہ کیلئے ذلت کا نشان بنایا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹریٹ کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری کے تقریب کے دوران صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ فلسفہ کربلا اخوت ،امن اور بھائی چارے اور عظیم قربانی کا درس دیتا ہے۔ جس پر عمل پیرا ہوکر ہر حق پرست اپنا مذہبی اور انسانی کردار ملک میں امن بھائی چارے اور دہشت گردی کے خاتمے کے ذریعے ادا کرسکتا ہے

ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 14 مهر 1394 03:12 ب.ظ

قائد ملت جعفریہ پاکستان اوراسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ’’عید غدیر‘‘ کی مناسبت سے اسلامیان عالم کو مبارک باد پیش

سه شنبه 14 مهر 1394 03:09 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،
12074972_745650135567083_5512144641726252635_n
قائد ملت جعفریہ پاکستان اوراسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ’’عید غدیر‘‘ کی مناسبت سے اسلامیان عالم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین دین قرار دیا گیا ہو اور جس کی ترویج و اشاعت کے لئے رحمت اللعالمین جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کئے ہوں ‘ حج بیت اللہ کے بعد غدید جیسے تاریخی میدان میں اس کی تکمیل کازبان وحی سے اعلان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اورعالم انسانیت کو اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالاخر دنیائے عالم کو دین حق کی جانب ہی رخ کرنا پڑے گا کیونکہ دین اسلام ہی بالاخر انسان کی دنیوی و اخروی فلاح او ر نجات کا ضامن ہے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ کہ یوم غدیر جہاں تکمیل دین کی سند کے طور پر اور امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کی ولایت کے اعلان کے طور پر تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے وہیں یہ دن امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ولایت و امامت کے اعلان کا بھی دن ہے جنہوں نے پیغمبر گرامی کے جانشین کے طور پر بعد از پیغمبر ؐ بیک وقت تطہیر نفس اور تطہیر نظام کی طرح ڈالی اور اسے عملی طور پر ثابت کردکھا۔

ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 14 مهر 1394 03:10 ب.ظ

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا سانحہ منیٰ پر افسوس کا اظہار، قیمتی جانوں کے ضیاع پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے

سه شنبه 7 مهر 1394 09:47 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: نماینده ولی فقیه علامه ساجد نقوی ،

news_44256

 

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سانحہ منی پر دلی افسوس کا اظہار، پورا عالم اسلام اس المناک سانحہ پر سوگوار، شیعہ علماء کونسل پاکستان کا بھی سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار ۔ جمعرات کے روز رمی جمرات کے دوران منیٰ میں ہونیوالے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس حادثے پرپورا عالم اسلام سوگوارہے ۔


 اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے سعودی حکومت کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کراوئی کہ زخمیوں کو فی الفور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پاکستانی حکومت بھی حجاج کرام کی مشکلات کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اٹھائے تاکہ جو افراد حج کی غرض سے حجاز مقدس گئے ہوئے ہیں ان کے لواحقین کی تسلی و تشفی اور انہیں معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ اس سانحہ سے جہاں ایک جانب سوگ کا سماں ہے وہیں دوسری جانب ملک میں موجود حاجیوں کے رشتہ دار بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ان کی اس پریشانی کے حل کیلئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔


 دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی اس المناک سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ وہ اس سانحہ میں شہید ہونیوالے حاجیوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 7 مهر 1394 09:49 ق.ظ