تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - مطالب جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

جے ایس او پاکستان کے زیر اہتمام وحدت اسلامی کانفرنس ۱۵ مئی ۲۰۱۶ کو راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہو گی(عبداللہ رضا، ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان ، راولپنڈی ڈویژن)

یکشنبه 29 فروردین 1395 07:25 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
4add110b-aade-4ecb-8bcd-5e320e411d4e

اسلام آباد( ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی صیہونی و طاغوتی سازشیں جہاں پوری دنیا میں ملت اسلامیہ کا شیرازہ بکھیرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ملک عزیز پاکستان بھی ان سازشوں سے محفوظ نہ رہ سکا۔ ملک عزیز پاکستان میں تفرقہ بازی، دہشت گردی ، الزام تراشیاں، اور بے شمار دیگر ہتھکنڈے استعمال کر کے وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے مکروہ حیلے کیے گئے۔یہاں تک کہ ملک عزیز کے تعلیمی ادارے جہاں اقبال کے شاہین فکری بلندیوں کی طرف گامزن تھے اور جنہوں نے مستقبل میں اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے وہاں بھی نظریاتی دہشت گردی اور شدت پسندی کو فروغ دینے کے لیے دشمن اسلام متحرک ہو گیا۔

ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حالات، شعائر اللہ کے خلاف گستاخانہ کوششیں، ملک میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات، اور ملک کے نظریاتی تشخص کو مسخ کرنے کی کوششیں جیسے موضوعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک کے تعلیمی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص طلباء تنظیمیں ان موضوعات کے کے حوالے سے ہم آہنگ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (راولپنڈی ڈویژن) کے زیر اہتمام’’وحدت اسلامی کانفرنس‘‘ اسی فکر کا حاصل ہے۔اتحاد و وحدت کے عنوان سے منعقدکی گئی اس کانفرنس میں علماء، دانشور، سیاسی و مذہبی قائدین، اساتذہ ، صحافتی برادری کے اراکین، اور متحدہ طلباء محاذ میں موجود طلباء تنظیموں کے صدور/نمائندگان شرکت فرما رہے ہیں۔اس کانفرنس کا مقصد اقبال کے شاہینوں میں اتحاد و وحدت کی فضا پیدا کرتے ہوئے ان کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور اس قربت کے ذریعے کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے سے ان کو دور رکھنا ہے۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : یکشنبه 29 فروردین 1395 07:26 ب.ظ

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں کی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر حاضری ، فاتحہ خوانی، قومی خدمات کو خراج عقیدت

دوشنبه 17 اسفند 1394 11:05 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
dffef79a-26e6-43b3-8330-b58f96a28ca0

لاہور ( ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے وفد نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزارعلی رضا آباد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور ان کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔جے ایس او لاہور ڈویژن کے صدر فخر عباس بٹراور جنرل سیکرٹری سہیل عباس کی سربراہی میں جانے والے وفد میں ڈویژنل کابینہ اور یونٹ صدوjsر شامل تھے۔

جنہوں نے شیعہ علماکونسل کے رہنماوں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی اور مولانا نذر عباس ساجدی کی رہنمائی میں شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پرخطاب میں انہوں نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید پاکستان میں امریکہ کی مخالفت کے نشان اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنے والے تھے۔ جنہوں نے اپنی زندگی ملت جعفریہ کے وقار کے لئے وقف کررکھی تھی۔ وہ انتھک محنت کے عادی تھے، اسی وجہ سے دشمن کی آنکھوںمیں کھٹکتے بھی تھے۔ انہوں نے ولایت فقیہہ اور انقلاب اسلامی ایران کی پہچان کروانے اور خود کو خط امام سے مربوط کررکھا تھا۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمدعلی نقوی اختلاف رائے کو برداشت اور پسند کرتے اور علما میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے۔ ڈویژنل صدر فخر عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں ایسے طالب علم رہنما تھے، جن کے اٹھائے ہوئے اقدامات سے تنظیموں کی تربیت ہوئی، جے ایس او ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے ساتھ اتحاد بین المومنین بھی ضروری ہے ، جس کے لئے نمائندہ ولی فقیہہ کی شکل میںقیادت موجود ہے۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 17 اسفند 1394 11:06 ق.ظ

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی

یکشنبه 18 بهمن 1394 10:24 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
12594043_792106144254815_6745402864965533078_o

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی جس میںشیعہ علماء کونسل سیاسی سیل کے انچارج ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل  پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری، مرکزی صدر جے ایس او وفا عباس، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ رمضان توقیر، مسئول امور حج و زیارات علامہ مظہر عباس علوی، قاضی غلام مرتضٰی، علامہ نیاز حسین نقوی پرنسپل جامعتہ المنتظر،  سیکریتری جنرل وفاق المدارس شیعہ علامہ محمد افضل حیدری، مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا مشتاق جعفری، اجمل نقوی، نوبہار شاہ، امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین لعل مہدی خان نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔   جمعیت طلباء اسلام کے نمائندوں نے بھی سیرت النبی کانفرنس میں شرکت کی۔اس کانفرسن سے صدارتی خطاب نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کیا اور سیرت النبی کے ھوالے سے اہم امور پر روشنی ڈالی




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : یکشنبه 18 بهمن 1394 10:26 ق.ظ

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان شھید سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے تین روزہ “فکر حسینی” تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی

سه شنبه 6 مرداد 1394 05:46 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
unnamed

فیصل آباد- جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ہے کہ روز اول سے ہم نے طالبات کے لئے ایسے پروگرام منعقد کئے جو انکی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ نکھار کے ملت تشیع کے لئے کار آمد بنائیں کیونکہ ہمارا نصب العین ہے: طالبات کی زندگیوں کو تعلیمات اسلام کی روشنی میں سنوارنا اور اب جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان شھید عارف الحسینی کی شھادت کی مناسبت سے بعنوان” فکر حسینی” تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے ۔

جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی مدظلہ العالی ، علامہ سبطین سبزواری ، مولانا مشتاق ہمدانی ، ڈاکٹر عون ساجد نقوی اور سنئیر تنظیمی عہدیداران شرکت فرمائیں گے ۔اور شھید رح کی فکر پہ روشنی ڈالیں گے۔یہ ورکشاپ جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں کراچی ، لاڑکانہ ، سانگھڑ، اسلام آباد ، اٹک ،ملتان ، بھکر ، فیصل آباد ، ساہیوال ، سرگودھا اور گلگت سے طالبات شرکت کریں گی۔سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان ملک بھر مین طالبات کی رہنمائی کے لئے ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرتی رہے گی ۔ 




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 6 مرداد 1394 05:48 ب.ظ

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب کے صوبائی آرگنائزر حیدر علی انقلابی کا دورہ جنوبی پنجاب

یکشنبه 10 فروردین 1393 03:56 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
n00367343-b صوبے بھر میں تنظیمی فعالیت کو بڑھانے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب کے صوبائی آرگنائزر حیدر علی انقلابی نے مختلف اضلاع کے دورے کی، پہلے مرحلے میں ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔ جھنگ میں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مسعودالحسن، تحصیل صدر عباس رضا، مولاناشیخ عارف، انتصارمہدی اور دیگر علمائے کرام اور تنظیمی احباب سے ملاقات کی، ملاقات میں طے پایا کہ بہت جلد باہمی مشاورت سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔ بعدازاں اُنہوں بھکر کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے جے ایس او کے ڈویژنل صدر عمران حیدر کے ہمراہ مختلف یونٹس اور علاقوں کا دورہ کیا، مختلف یونٹس میں نوجوانوں سے ملاقات، کارکردگی کاجائزہ اور مرکز کی پالیسی سے آگاہ کیا۔ بعدازاں امام بارگاہ قصر زینب بھکر میں ممبر امن کمیٹی سکندر نقوی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بھکر کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی، جس کے بعد شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر اور بزرگ رہنما سید وزارت حسین نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں اہم قومی اُمور پر رہنمائی حاصل کی۔

تیسرے مرحلے میں لیہ میں جے ایس او ڈیرہ غازیخان کے اجلاس عمومی (قصبہ بلوچاں) میں شرکت کی، اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے حیدر علی انقلابی نے نوجوانوں کو دستور کی روشنی میں کام کرنے کی ہدایت کی اور حالات حاضرہ سے آگاہ رہنے پر زور دیا، اجلاس عمومی کے دوران مختلف اضلاع سے آئے ہوئے جعفریہ جوانوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کی آخر میں بھکر اور ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل صدور کے ہمراہ مرکزی صدر ساجد علی ثمر سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب بھر کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : یکشنبه 10 فروردین 1393 03:57 ب.ظ

جے ایس او پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا کا دورہ آزاد کشمیر

سه شنبه 8 بهمن 1392 01:04 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
n00335439-b
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، آزاد کشمیر کے آرگنائزر علی جعفری کی خصوصی دعوت پر جے ایس او کے مرکزی سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔ آزاد کشمیر پہنچنے پر جے ایس او کشمیر کے آرگنائزر برادرعلی جعفری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا اور  قافلے کی صورت میں انہیں آرگنائزر علی جعفری کے گھر لے جایا گیا۔ جہاں پر ایک تعلیمی و تنظیمی نشست ہوئی، جس میں جے ایس او کو آزاد کشمیر میں فعال بنانے کے لیے درپیش مشکلات کو دور کرنے اور مرکز کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کروائی گئی۔ مرکزی سینیئر نائب صدر نے کارکنوں کے جوش و خروش اور ولولہ کا خیر مقدم کیا اور تعلیمی و تنظیمی امور میں بہتری کے لیے علاقہ کے نوجوانوں کو تشویق دلائی۔ مرکزی سینئر نائب صدر جے ایس او پاکستان عبداللہ رضا کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بدامنی، کرپشن اور ناگفتہ بہ صورت حال کی اصل وجہ یہی ہے کہ ہمارے حکمران غیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ امن وامان کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ معاشی طور پر پاکستان غیر مستحکم ہوچکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ نوجوان آگے آئیں اور اس ملک کی باگ ڈور سنبھال کر اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

بعد ازاں مرکزی سنئیر نائب صدر عبداللہ رضا نے نوجوانوں کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ (کہ جس میں تنظیمی عہدیداران اور کارکنان شامل تھے) علامہ احمد علی سعیدی، شبیر حسین بخاری اور قیصر سبزواری سے ملاقات کی۔ ان افراد نے نوجوانوں کو حوصلے بلند رکھنے اور نیک نیتی سے کام کرنے کی تلقین کی۔ مولانا احمد علی سعیدی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے آپ لوگ اپنے آپ کو ایک بااخلاق اور متقی فرد بنائیں، تاکہ جب آپ کو کوئی دیکھے تو وہ کہے کہ شیعہ علی آرہا ہے۔ تعلیمی لحاظ سے اپنے آپ کو تقویت دیں، ہماری نظریں آپ لوگوں پر لگی ہوئی ہیں اور ہمیں شیعت کا مستقبل آپ لوگ ہی نظر آتے ہیں۔ آخر میں مجاہد علوی صاحب نے اختتامیہ الفاظ کہہ کرجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی کامیابی و کامرانی کی دعا کروائی۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 8 بهمن 1392 01:05 ب.ظ

جے ایس او گلگت ڈویژن کا وفد دو روزہ تنظیمی دورے پر ضلع ہنزہ نگر روانہ

سه شنبه 8 بهمن 1392 01:02 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
jso
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا وفد ڈویژنل صدر مدثر رضا کی قیادت میں ضلع ہنزہ نگر کے دو روزہ تنظیمی دورے پر روانہ ہو گیا ہے۔ وفد میں ڈویژنل صدر کے علاوہ جنرل سیکرٹری رحمت جعفری، سینئر نائب صدر عابد رضا جعفری، اور دیگر شامل ہیں۔ جے ایس او گلگت ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ثابت رضا کے مطابق وفد ضلع ہنزہ نگر کے مختلف یونٹس کے دورہ جات کے علاوہ علماء کرام سے خصوصی ملاقاتیں کریگا جبکہ مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت بھی کی جائیگی۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 8 بهمن 1392 01:02 ب.ظ

جے ایس او پاکستان ایک منظم آرگنائزیشن کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے، وفا عباس

سه شنبه 8 بهمن 1392 12:58 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
n00345203-b

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس نے کہا ہے کہ جے ایس او پاکستان ایک منظم آرگنائزیشن کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب جے ایس او صف اول کی تنظیم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے مرکزی رکن نظارت مولانا احسان اتحادی سے ملاقات میں کیا۔ نائب صدر نے جے ایس او پاکستان کی فعالیت اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے ۳،۳ عہدہ دار دورہ جات پر ہوتے ہیں، ڈویژنز کی طرف سے پروگرامات بہت زیادہ ہیں، جب کہ مرکز کے پاس وسائل بہت محدود۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود جے ایس او دن دگنی ترقی کر رہی ہے اور اس بات کا اظہار قائد ملت جعفریہ نے بارہا کیا ہے۔

مرکزی رکن نظارت مولانا احسان اتحادی نے وفا عباس کی قومی خدمات کو سراہا اور جے ایس او پاکستان کے لیے مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی طرف رہنمائی کی۔ مولانا نے ان نکات کی طرف وفا عباس کی توجہ مبذول کروائی کہ جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئٹہ کی موجودہ اور ملک کے مختلف اداروں کی اُس میں کارکردگی کی صورت حال پر مکمل بریفنگ لی۔ مرکزی رکن نظارت نے قائد ملت جعفریہ کے دورہ ایران پر بھی مکمل روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران جے ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر عبداللہ رضا کے دورہ کشمیر کو خوب سراہا۔ جے ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آخر میں جے ایس او پاکستان کے تمام کارکنان کے لیے دعائے خیر کروائی۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 8 بهمن 1392 01:00 ب.ظ

بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ ملک میں خانہ جنگی کا باعث بن سکتی ہے ،علامہ ناصر عباس محب وطن شہری تھے۔ان کے قاتلوں کوفوری گرفتار کیا جائے

سه شنبه 26 آذر 1392 10:22 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
jso
 ملک کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کی بے حسی، اندرونی سیاسی خلفشار، ٹارگٹ کلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان، مخصوص اور پر امن شہریوں کو آئے دن راہ چلتے چند کرائے کے قاتل ،قتل کر جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا تک نہیں ہے۔ان قاتلوں کو حکومتی اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ یہ دہشت گردانہ کاروائیاں ملک کو تیزی سے خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہی ہیں اور موجودہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ جسے حکومت کی سرپرستی حاصل ہے نے دن دہاڑے قتل عام کا بازار گرم کر رکھاہے،حکومت کو چاہیے کہ ان کو فی الفور لگام دے ، پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے یہاں دہشت گرد،پولیس اور ایلیٹ کے حفاظتی پروٹوکول میں سفر کر رہے ہیں اور نہتے شہری سڑکوں پر مارے جا رہے ہیں،
وفا عباس کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں مولانا ناصر عباس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔جب کہ مولانا ناصر عباس محب وطن شہری تھے ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، قتل عام کے اس بازار کو طاقت سے روکاجائے ورنہ یہ خانہ جنگی کی صورت حال اختیار کر سکتے ہیں۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 26 آذر 1392 10:23 ق.ظ

یوم حسین (ع) کے پروگرام پر پابندی عائد کرنے کی باتیں کرنے والے کون سے مسلمان ہیں ؟ ۔۔ سید وقار حسین رضوی

پنجشنبه 7 آذر 1392 10:14 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
530536_617406834978378_659502541_n

جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی یونٹ کے صدر سید وقار حسین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم حسین (ع) کے آفاقی پروگرام پر پابندی عائد کرنے کی باتیں کرنے والے کون سے مسلمان ہیں ؟ ایک ہند بھی مولا امام حسین (ع) سے عقیدت رکھتا ہے مگر ایک اسلامی ملک اور ایک اسلامی معاشرے کے اندر نواسے رسول کے نام پر منعقد ہونے والے پروگرام پر پابندی عائد کرنے کی باتیں کرنے والے کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتے بلکہ یوم حسین(ع) کے پروگرام پر پابندی عائد کرنے کی باتیں کرنے والوں کی سوچ اور فکر یزید کی سوچ اور فکر ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ یوم حسین کے پروگرام میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ بررداشت نہیں کی جائے گئی اور پروگرام کو ہر صورت میں منعقد کیا جائے گا ۔ وی سی اور یونیورسٹی انتظامیہ جلد یوم حسین (ع) کے پروگرام کا اعلان کرئے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظانمیہ پر عائد ہوگی


ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : پنجشنبه 7 آذر 1392 10:17 ب.ظ

گلگت، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کا مشترکہ اجلاس

دوشنبه 20 آبان 1392 08:04 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
گلگت، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کا مشترکہ اجلاس
  جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن اور جعفریہ یوتھ گلگت سٹی کا ایک اہم اجلاس  ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے ایس او رحمت علی جعفری کی صدارت میں منعقد ہوا، جسمیں ڈویژنل کابینہ سمیت یونٹ برادران نے شرکت کی جبکہ جعفریہ یوتھ کے سٹی ناظم دانش حیدر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمت علی جعفری نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اخوت کا درس دیتا ہے اور اس مقدس مہینے میں تنظیمی برادران کی ذامہ داری بنتی ہے کہ وہ عزاداری کے سلسلے میں انجمنوں سے تعاون کرکے سکیورٹی اور دیگر ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر عزاداری کے حوالے سے غلط پراپیگنڈے کئے جا رہے ہیں اور عزاداری کو محدود کرنے کی سازش ہو رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ اجلاس میں دستہ جعفریہ کے قیام کے لیے کوشیش تیز کرنے اور یونٹس سے رابطہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سکیورٹی کو مزید سخت کرنے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو لگام دینے کا مطالبہ کیا گیا اور گذشتہ روز گوجرانوالہ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی گئی۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 20 آبان 1392 08:05 ب.ظ

قیام امام حسین (ع) سے ہمیں انسانی اقدار کے تحفظ اور وحدت امت کا درس ملتا ہے

دوشنبه 20 آبان 1392 07:54 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،
جے ایس او کے مرکزی صدر نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی دفتر راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کے دوران کہا : جے ایس او تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور محرم الحرام میں جے ایس او کے نوجوان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے جے ایس او کی موجودہ تنظیمی صورت حال کے بارے میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مرکزی صدر نے مزید کہا : جے ایس او کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیل چکا ہے بہت جلد دورہ جات کا سلسلہ شروع کیاجائے گا جس سے تنظیم سازی کو مزید تقویت ملے گی۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے ایام محرم کی مناسبت سے اپنے بیانہ میں بیان کیا ہے واقعہ کربلا کوئی عام واقعہ نہیں تھا کہ ہوا اور ختم ہو گیا بلکہ واقعہ کربلا سے تمام اقوام عالم کو انسانی اقدار کا سبق ملا کہ کس طرح حضرت امام حسینؑ نے قربانی دے کر انسانی اقدار کی حفاظت کی۔ 


ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 20 آبان 1392 07:55 ب.ظ

J.S.O

دوشنبه 20 آبان 1392 07:53 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،

 




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 20 آبان 1392 07:56 ب.ظ

عید الاضحی' کے موقع پر ایس یو سی اور جے ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

پنجشنبه 25 مهر 1392 09:42 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،


 عید الاضحی' کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان اور جے ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام فری شوگر اور ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کا کیمپ دربار سلطان علی اکبر شیعہ میانی ملتان پر لگایا گیا۔۔۔
کیمپ پر جے ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے کارکنان نے سینکڑوں مومنین کو شوگر اور ہیپاٹائٹس کے متعلق اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے فری شہید حسینی بلڈ بینک سمیت شوگراور ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کروایا اور معلومات حاصل کیں۔۔۔
 رپورٹ کے مطابق فری کیمپ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان اور JSO ملتان ڈویژن کے کارکنان اور رہنماوں نے بهرپور شرکت کی اور انتظامات کو سنبھالا۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : پنجشنبه 25 مهر 1392 09:43 ب.ظ

جے ۔ایس ۔ او KIU یونٹ کی جانب سے نئے داخلہ لینے والے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا اہتمام

پنجشنبه 8 فروردین 1392 08:01 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،

 جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی یونٹ کے جانب سے یونیورسٹی میں نئے داخلے لینے والے اسٹوڈنٹس کیلئے کیفے میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں جونیئر اسٹو ڈنٹس اور سینئر اسٹوڈنٹس کے علاوں نئے داخلہ لینے والے اسٹو ڈنٹس نے شرکت کی ۔ اسٹو ڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے صدرجعفریہ ا سٹو ڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سید وقار حسین رضوی نے کہا کہ ہم آپ تمام نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہے کہ آپ طلباء اپنی تمام توجہ تعلیم پر ہی مرکوز رکھیں گیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کسی بھی قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں طلباء بلخصوص یونیورسٹی کے طلباء سے قوم کی امید یں وابستہ ہوتی ہے لہذا ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ ہم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہا اس دور میں طلباء کی توانائی فاسد اور غلط امور میں صرف ہورہی ہے اس دور میں طلباء کی صلاحیتوں کو اچھے اور مثبت کاموں میں لگانے کی ضرورت ہے ۔ جوانی کے سرکش کھوڑے کو قابو کرنا اور تعلیمات محمد و آل محمد کے مطابق عمل کرنا اس دور کا بہت بڑا جہاد ہے ۔ آپ برادران اپنی ایسی تربت کریں کہ اس میں تضاد نہ ہو آپ کا ظاہر اور باطن ایک ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ایک راسخ العقیدہ ، پختہ و مضبوط کردار کا طالب علم ہی معاشرہ اور یونیورسٹی کے خراب ماحول کو تبدیل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ یونیورسٹی میں طلباء کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اُٹھائے جائے گیں جس کے لئے آپ کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بسیوں کی کمی کی وجہ سے طلبا ء کو سفری مشکلات درپیش ہے یونیورسٹی جلد ٹرانسپوٹ کا بندوبست کریں اور طلباء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈویژنل صدر جے ۔ایس ۔او گلگت عابد رضا جعفری نے کہاکہ استعمار طلباء کو برائیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے مغربی کلچر کو فروغ دیے رہا ہے طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے عادلانہ نظام اور استحصال سے پاک تعلیمات پر عمل کرئے اور اسلام حقیقی تعلیمات کو اپنے لئے محورقرار دیں




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -



کی تعداد صفحات: 2 1 2