تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - مطالب جعفریہ یوتھ پاکستان
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

جعفریہ یوتھ روالپنڈی اسلام ڈویژن و ضلع روالپنڈی کے زیر اہتمام عظیم الشان “انوارِ قرآن کانفرنس” کا انعقاد راولپنڈی آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

شنبه 20 تیر 1394 10:51 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
11709381_10206711864056235_4464293289839674140_n

راولپنڈی: جعفریہ یوتھ روالپنڈی اسلام ڈویژن و ضلع روالپنڈی کے زیر اہتمام عظیم الشان “انوارِ قرآن کانفرنس” کا انعقاد راولپنڈی آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت قائد ملت اسلامیہ پاکستان، داعی و بانی اتحاد بین المسلمین حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی جبکہ ممتاز دانشور و محقق و جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر ثاقب اکبر، علامہ سید اشتیاق کاظمی، علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی، ڈاکٹر عون نقوی، اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید اظہار بخاری سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے طلباء و طالبات، نوجوانوں اور بردارن و خواہران کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : شنبه 20 تیر 1394 10:53 ق.ظ

جعفریہ یوتھ کے جوان امیرالمومنین علیہ السلام کی پالیسیوں سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں عادلانہ حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کریں،علامہ سید محمد تقی نقوی

دوشنبه 26 اسفند 1392 08:54 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
n00362501-t
 شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء اور شعبہ تبلیغات کے چیئرمین علامہ سید محمد تقی نقوی نے کہا ہے کہ دور حاضر کا نوجوان جن چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اس میں اپنا کردار نبھانا بہت بڑی خدمت ہے۔ ایک نوجوان کا دور حاضر کی چکا چوند روشنیوں اور گناہ آلود معاشروں میں زندہ رہنا بھی ایک کارنامے سے کم نہیں اور پھر ان حالات میں دین اور ملت کے لیے خدمات انجام دینا اس بھی زیادہ جان جوکھوں کا کام ہے۔ جعفریہ یوتھ کے جوانوں سے ہمیں یہی توقع ہے کہ ایسے نازک اور حساس دور میں جہاں اپنے ذاتی کردار کو محفوظ رکھیں گے وہاں اپنی اجتماعی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
اسلام آباد میں جعفریہ یوتھ کے مرکزی دفتر اور میڈیا سیل کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محمد تقی نقوی نے کہا کہ وسائل کی کمی اور مسائل کی زیادتی نے قومی فعالیت کو آج نہیں بلکہ صدیوں سے متاثر کیا ہوا ہے۔ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا دور اس کی واضح مثال ہے جب وسائل کی قلت اور مسائل کی زیادتی نے دینِ حق اور اسلامی حکومت کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کیں اور نئے نئے فتنوں نے سر اٹھایا لیکن امیرالمومنین ؑ نے جس حکمت اور صبر سے مقابلہ کیا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء نے مزید کہا کہ پاکستان میں شدت پسندی، سیاسی عدم استحکام اور معاشرتی بے راہ روی نے اس قدر قبضہ کیا ہوا ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ اس کے تسلط میں ہے، یہ تسلط صرف اور صرف نوجوانوں کی فعالیت سے ختم ہو سکتا ہے۔ اس خدمت میں جعفریہ یوتھ کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیئے اور قلیل وسائل کے باوجود اپنی توانائیوں کو مجتمع کرکے پاکستانی معاشرے بالخصوص ملت جعفریہ کے مسائل حل کرنے اور اسے مستحکم کرنے کے لیے خدمات پیش کرنی چاہیئیں اورامیرالمومنین علیہ السلام کی پالیسیوں سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں عادلانہ حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کریں۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی جماعت، تنظیم، ادارے اور شعبے کی فعالیت کا بنیادی مرکز اس کا دفتر ہوتا ہے، جہاں سے اس ادارے یا شعبے کی فعالیت اور سرگرمیوں کی نشرو اشاعت ہوتی ہے اور کارکنان سے براہ راست رابطے اور باہمی تبادلہ خیال کا موقع نصیب ہوتا ہے، جس سے مجموعی طور پر جماعت میں تحرک پیدا ہوتا ہے اور نظریئے کو تقویت ملتی ہے۔ جعفریہ یوتھ اس لحاظ سے مبارکباد کی مستحق ہے جس نے بہت کم عرصے میں فعالیت کرکے اپنا دفتر بھی قائم کرلیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس دفتر کے ذریعے جہاں جعفریہ یوتھ کی سرگرمیاں دنیا کے ہر نوجوان تک پہنچیں گی وہاں قائد ملت جعفریہ اور شیعہ علماء کونسل کی پالیسیوں اور فعالیت کو بھی عوام الناس تک پہنچانے کے لیے قومی قیادت اور قومی جماعت کا دست و بازو بنیں گے۔ افتتاحی تقریب میں جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری، ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، سید علی اطہر نقوی، سید محمد رضا عابدی، سید مغیث عالم، سید تصور کاظمی، سجاد ملک، سید جعفر نقوی، اسد عباس، سید توصیف نقوی، سید عزادار حسین کاظمی، ڈاکٹر ثقلین اعوان، سید حمزہ نقوی، سید علی حسین موسوی، عمران حسین، فرحت حسین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 26 اسفند 1392 08:55 ب.ظ

شہید ڈاکٹرنقوی کے بارے میں خود ساختہ اورمتضاد باتیں پھیلا کرشہید کی شخصیت کوداغدار کرنے کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیئے، سید اظہار بخاری

یکشنبه 18 اسفند 1392 03:39 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
images
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے یوتھ ونگ، جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ ہماری تاریخ کا المیہ رہا ہے کہ ہر دور کی شخصیات کو ان کے عمل و کردار اور وابستگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی خواہشات اور ذاتی رائے کی بنیاد پر دیکھا اور بیان کیا گیا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ انبیاء سے لے کر آئمہ معصومین علیہم السلام اور پھر صحابہ سے لے کر ماضی و حال کے قائدین و شخصیات تک ہر کسی کے بارے میں غلو اور تفویض سے کام لیا گیا، جس سے ان پاکیزہ ہستیوں کا اصل مقام و مرتبہ مورد سوال بن گیا اور غیر معصوم شخصیات کی شخصیت مختلف حصوں میں تقسیم ہو کر لوگوں کے درمیان متنازعہ بنا دی گئی حالانکہ لوگوں کی بیان کردہ تاریخ کا مذکورہ شخصیات سے دور دور کا واسطہ نہیں ہوتا۔ یہی تجاوز ہماری قومی اور تنظیمی تاریخ کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے ساتھ ہوتا چلا آ رہا ہے جسے اب بند ہوجانا چاہیئے۔
تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنماء اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے رفیقِ خاص ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہید کی انیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نے جس کمٹمنٹ اور گہری وابستگی کے ساتھ قومی قیادت اور قومی جماعت کی خدمت کی اس کی مثال کم ملتی ہے۔ انہوں نے تمام تر حالات کے باوجود ملی اور تنظیمی شیرازہ بکھرنے نہیں دیا بلکہ کارکنوں اور قائدین کے درمیان مضبوط رشتے استوار کرنے کے لیے تمام تر کاوشیں کرتے رہے۔ شہید نقوی جہاں ایک متحرک اور انتھک شخصیت کے حامل تھے وہاں ذہین اور بردبار انسان بھی تھے۔ شہید کے چاہنے والوں نے ان کی تمام صفات سے استفادہ نہیں کیا بلکہ اپنی مرضی سے شہید کی بعض چیزوں کا انتخاب کرلیا جو ذاتی نوعیت کی تھیں۔ سید اظہار بخاری نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی کے بارے میں خود ساختہ اور متضاد باتیں پھیلا کر شہید کی شخصیت کو داغدار کرنے کا سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے جو بدقسمتی سے رفاقت اور محبت کے دعویداروں کی طرف سے ہے یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیئے اور شہید کی سیرت اور عملی وابستگی کو سامنے رکھ کر شہید کے ہر دوست اور محب کو قومی دھارے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ شہید کی روح کی شادمانی کا سامان پیدا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اختلافی سبق پڑھا کر گمراہ کرنے کی بجائے شہید کی قومی خدمات اور قومی وابستگی کی حقیقت اور اصلیت سے آگاہ کیا جائے تاکہ ملت میں وہی وحدت اور اخوت فروغ پا سکے جو شہید کی شہادت کے دن موجود تھی۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : یکشنبه 18 اسفند 1392 03:40 ب.ظ

شیعہ علماء کونسل کے الٹی میٹم کے سامنے بالآخر حکومت گھٹنے ٹیکنے اور آپریشن کرنے پرمجبور ہوئی، ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ اظہار بخاری

سه شنبه 8 بهمن 1392 01:05 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
n00220365-b

 

جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ اظہار بخاری نے سانحہ مستونگ کے خلاف منعقد کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے صوبائی اور ضلعی ناظمین کے ساتھ رابطوں کے دوران کہا کہ قوموں کے فیصلے جذبات اور شدت سے نہیں بلکہ فہم و فراست اور تدبر سے کیے جاتے ہیں، شیعہ علماء کونسل کی قیادت نے ثابت کردیا ہے کہ وقت کی نزاکت اور حالات کی سنگینی کے مطابق فیصلے کیے جائیں تو ان کے دیر پا اثرات سامنے آتے ہیں اور بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ سانحہ مستونگ کے بعد بعض شہرت پسند عناصر نے ایک بار پھر لاشوں پر سیاست کرنے کی ناکام کوشش کی جس کے نتیجہ میں خود انہیں خفت اٹھانی پڑی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنی دور اندیشانہ پالیسیوں سے قوم کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بخوبی ادا کی ہے اگر وہ ۲۴ گھنٹے کا بر وقت الٹی میٹم نہ دیتے اور ملک گیر احتجاجی دھرنوں کا اعلان نہ کرتے تو حکمران کبھی بھی آپریشن کا آغاز نہ کرتے ۔ کوئٹہ میں دھرنے ختم ہونے کے باوجود شیعہ علماء کونسل کی کال پر پورے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی کامیابی اس بات کی دلالت کرتی ہے کہ شیعہ عوام ایک ہی قیادت اور ایک ہی جماعت کی پالیسیوں پر عمل کرنا چاہتے ہیں ۲۴ جنوری کے یوم احتجاج کی کامیابی میں جعفریہ یوتھ کے جوانوں نے مرکزی کردار ادا کر کے جہاں شہداہ ملت جعفریہ کہ ساتھ وفا داری نبھائی وہاں اپنے وجود کا بھر پور اظہار کر کے قیادت اور جماعت کی طاقت میں اضافہ کیا ۔نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی سانحات اور دہشت گردی کے واقعات کے موقع پر تنظیمی پالیسیوں کے مطابق فوری اقدامات کریں اور عوام کو بر وقت رہنمائی اور قیادت فراہم کرنے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 8 بهمن 1392 01:06 ب.ظ

امت مسلمہ کو نبی آکرم کے محور پر جمع ہوکر دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔اظہار بخار

چهارشنبه 25 دی 1392 10:55 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
izhar-bukhari

جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ برادر اظہار بخاری نے حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کے ولادت بسعادت کے موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی اور اعلان کیا کہ جعفریہ یوتھ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی ۔انہوں نے کہا جسطرح علی ؑ نے اپنے آقا و مولامحمد مصطفٰی ﷺکہ شریعت ،مشن ،جسم اطہراور نظریہ کے حفاظت کے لیے محمد ﷺ کہ ہر دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے ویسے ہی اے!جعفری جوانوں تم آج بھی محمد ﷺکے دین اور اسلام محمدی اور ناموس محمدؐ پر جان نچھاور کرنے اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ کرو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذندگی تمام انسانوں کے لیے نمونہ عمل ہے آپ ﷺ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا۔حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات دنیا کے تما م مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام اختلافات مٹا کر نبی آکرم ﷺ کے محور پر جمع ہوں۔جشن ولادت کی منا سبت سے تمام مکاتب فکر میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے اور تمام فرقوں کو نبی کریم کے محور پر جمع کرنے کے لیے جعفریہ یوتھ ملک بھر میں محفل میلاد ، سیمینار اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد ضلعی اور یونٹ سطح پر کرے گی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، نعت خواں و ثناء خواں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے راستہ میں استقبالیہ کیمپ اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام مذاہب کے علماء سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر رسول اکرم ﷺسے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت پیش کریں نبی کریم کی ذندگی تمام مسلمانوں کو اتحاد ووحدت بھائی چارے کا درس دیتی ہے آپ ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر تمام مسلمانوں کوچاہیے کہ تمام اختلافات بھلا کر اتحاد وو حدت کی فضاء پیدا کر کہ جشن کا اہتمام کریں۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : چهارشنبه 25 دی 1392 10:56 ب.ظ

چہلم کے موقع پرملک بھرمیں جعفریہ یوتھ کے ہزاروں رضاکارعزاداری سیدالشھداء کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے ہر اول دستہ کا کردار اداء کرینگے، اظہار بخاری

سه شنبه 26 آذر 1392 10:23 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
n00220365-b
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے یوتھ یونگ، جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید اظہار بخاری نے اپنے ایک بیان میں چہلم سید الشھداء امام حسین (ع) کے موقع پر ملک بھر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص عزاداری کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے حکومتی اداروں سے غیر معمولی انتظامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جعفریہ یوتھ کے ہزاروں رضاکار عزاداری سیدالشھداء کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے ہر اول دستہ کا کردار اداء کرینگے اور عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں کی جائیگی۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 26 آذر 1392 10:24 ق.ظ

چہلم امام حسین (ع) کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے جعفریہ یوتھ کے رضاکار نوجوان تیار ہیں اور عزاداری سید الشہداء کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے،اظہار بخاری

چهارشنبه 20 آذر 1392 06:57 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
n00220365-b
جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ اظہار بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسین (ع) کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے جعفریہ یوتھ کے رضاکار نوجوان تیار ہیں اور عزاداری سید الشہداء کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور عزاداری کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ انکا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کیساتھ ملی رضاکار تنظیمیں بھی جعفریہ یوتھ کی طرح رضاکار ٹیمیں تشکیل دیکر عزاداری کے اجتماعات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : چهارشنبه 20 آذر 1392 06:58 ب.ظ

انچولی سانحے کیخلاف شیعہ علماء کونسل ، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ نواب شاہ کا احتجاجی مظاہرہ

سه شنبه 5 آذر 1392 08:54 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
149380_l

شیعہ علماء کونسل پاکستان، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ پاکستان نواب شاہ کی جانب سے انچولی میں بم دھماکوں، پنڈی سانحہ، بیگناہ افراد کی گرفتاریاں، ماتمی جلوسوں کے خلاف سازشیں اورملک میں امام بارگاہوں کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی، مولانا عابد حسین زرداری، محمد حسین چانڈیو، سید افضال زیدی، سید ملازم حسین شاہ، مولانا عالم مری، سید سبحان علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ راولپنڈی سانحہ شیعہ سنی کو لڑانے کی گہری سازش ہے۔ مقرین نے کہا کہ انچولی واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جس میں شیعہ سنی کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہ اور مساجد پر حملہ کرنے والے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مسلمان نہیں۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : سه شنبه 5 آذر 1392 08:55 ب.ظ

پنجاب حکومت کا محرم میں سکیورٹی کے حوالے سے غیر سنیجدگی لمحہ فکریہ ہے، اظہار بخاری

دوشنبه 20 آبان 1392 08:03 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،
پنجاب حکومت کا محرم میں سکیورٹی کے حوالے سے غیر سنیجدگی لمحہ فکریہ ہے، اظہار بخاری
جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی اظہار بخاری نے اپنے ایک بیان میں پنجاب حکومت کی جانب سے حساس حالات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باوجود محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات میں غیر سنجیدہ رویئے کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے ہمارے کارکنان کے توسط سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جا رہے اور ابتک رضاکارانہ طور پر عزادای کے اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جا رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے عزادای کے اجتماعات کی غیر معمولی سکیورٹی فوری طور پر فراہم کرے۔



نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 20 آبان 1392 08:04 ب.ظ

شریف وزیر بلتستان ڈویژن اور اسلم حسین گلگت ڈویژن کے عبوری ناظم مقرر

یکشنبه 14 مهر 1392 09:56 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،


گلگت، بلتستان میں تنظیم سازی کے حوالے سے جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا دورہ گلگت بلتستان جاری ہے - اس سلسلہ میں پہلا با ضابطہ اجلاس شیعہ علماء کونسل بلتستان کے ڈویژنل سیکرٹریٹ اسکردو میں صوبائی صدر آغا سید محمد عباس رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈویژن بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، رپورٹ کے مطابق اجلاس میں متفقہ رائے سے شریف وزیر کو جے وائی پی بلتستان ڈویژن کا عبوری ناظم مقرر کیا گیا۔

تنظیم سازی کے سلسلے میں گلگت ڈویژن کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ شیعہ علماءکونسل گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی ناظم اظہار بخاری کے علاوہ صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدار علی اور ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل شیخ شہادت حسین ساجدی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں نوجوانوں کی متفقہ رائے سے اسلم حسین کو گلگت ڈویژن کا ناظم جبکہ دانش حیدر کو سٹی ناظم مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی ناظم اعلی ٰ جعفریہ یوتھ پاکستان اظہار بخاری نے نوجوانوں کو قومی جماعت اور قیادت کی مضبوبطی کیلئے شیعہ علما کونسل اور اسلامی تحریک کے دستوری شعبے جے وائی پی کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے اور نوجوانوں کو شعور و کردار کے ہتھیاروں سے لیس کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : یکشنبه 14 مهر 1392 09:57 ب.ظ

انتخابات میں کامیاب پالیسی پر جعفریہ یوتھ پاکستان کا اظہار تشکر

دوشنبه 23 اردیبهشت 1392 07:17 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،


 

اسلام آباد۔ 14 مئی 2013 ) جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سیکریٹری سید اظہار بخاری نے پورے پاکستان میں اسلامی تحریک پاکستان کی کامیاب سیاسی پالیسی بالخصوص جھنگ ‘ کراچی ‘ ڈیرہ اسماعیل خان ‘ پشاور ‘ خانیوال ‘ رحیم یارخان ‘ میرپورخاص سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تکفیری گروہوں کی عبرت ناک شکست پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور اسے ملکی مستقبل کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔

سید اظہار بخاری نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں تکفیریوں اور دہشت گردوں کے اتحاد کو تاریخی شکست قائد ملت جعفریہ اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی مرہون منت ہے جنہوں نے کسی جذباتی گروہ یا شخص کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھرتے ہوئے ایسی ٹھوس اور مضبوط پالیسی اختیار کی جس کے نتیجے میں نہ صرف ملت جعفریہ کا وقار بلند ہوا بلکہ تکفیریوں کا اس طرح ناطقہ بند ہوا کہ اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دوبارہ ملک میں امن و امان تباہ کرنے کی روایتی اور خطرناک دحمکیاں دے رہے ہیں۔ اس موقع پر جہاں اسلامی تحریک پاکستان کا مرکزی پارلیمانی بورڈ ‘ مرکزی و صوبائی سیاسی سیل ‘ صوبہ پنجاب کے فعال صدر مبارکباد کے مستحق ہیں وہاں جھنگ کے غیور ‘ شجاع اور دلیرعوام اور اسلامی تحریک کے ضلعی ومقامی ذمہ داران بھی خراج تحسین کے لائق ہیں جنہوں نے بیرونی و اندرونی سازشوں کا نہ صرف ڈٹ کرمقابلہ کیا بلکہ عوام کو ایک قیادت اور ایک جماعت کے ساتھ مربوط رکھ کر دنیا بھر میں پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔ اور دہشت گرد تکفیریوں کی ناک رگڑ کر ان کی ذلت اور رسوائی کے اسباب پیدا کئے۔

جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اور پارلیمانی بورڈ کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ فتح و شکست سیاسی جدوجہد اور انتخابی مراحل کا حصہ ہوتی ہے لہذا اس سے دلبرادشتہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنے اہداف اور مقاصد کے حصول کی جدوجہد کو سابقہ ولولے کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔ قائد ملت جعفریہ کی زیر نگرانی اسلامی تحریک پاکستان نے معروضی حالات کے تحت جو سیاسی پالیسی اور لائحہ عمل وضع کیا وہ ان حالات کا تقاضا تھا جس سے بہتر کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ ہم اپنی ممکنہ کوششوں میں بہت حد تک کامیاب ہوئے ہیں اور سیاسی رفاقت کے تقاضے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اصولی ‘ سیاسی‘ قومی اور تنظیمی موقف کے تحفظ کے حوالے سے استقامت کے مقام پر موجود ہیں۔

سید اظہار بخاری نے انتخابات کے موقع پر اور سیاسی سرگرمیوں کے دوران جعفریہ پاکستان نے متحرک ‘ فعال اور نظریاتی نوجوانوں کی زحمات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دوستوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے محاذ سے لے کر عوام کے سیاسی و جسمانی تحفظ تک ہر مقام پر قومی قیادت اور قومی جماعت کا دست و بازو اور ہراول دستہ ہیں۔ بالخصوص جھنگ اور کراچی میں ہمارے کارکنان نے جس طرح ہمارے دوستوں نے فعالیت کا مظاہرہ کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اگر اسی تنظیمی نظم اور سیاسی شعور کو جاری رکھا گیا تو جعفریہ یوتھ پاکستان مستقبل میں جہاں قومی تنظیم میں موجود خلاء پر کرے گی وہاں ملک کے سیاسی منظر پر اپنا وجود ثابت کرکے قومی قیادت اور ملت کے مقام و مرتبہ کوبلند وبالا کرے گی۔

پریس سیکریٹری




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -

جعفریہ یوتھ پاکستان صوبہ پنجاب کا پہلا با ضابطہ اجلاس

دوشنبه 5 فروردین 1392 01:41 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،


 جعفریہ یوتھ پاکستان صوبہ پنجاب کا پہلا با ضابطہ اجلاس ، صوبائی آفس شیعہ علما کونسل مسلم ٹاون لاہور میں ہوا جس میں پنجاب کےتمام اضلاع اور ڈویژنل ناطمین و مسئولین اور سینئرز اراکین شرکت کی۔

اجلاس مین جے وآئی پی کے مرکزی ناطم اعلیِ سید اظہار بخاری کے علاوہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر علوی اور جعفریہ یوتھ پنچاب کے ناظم اصغر بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے جعفریہ یوتھ کی تشکیل و تنطیم نوع کے بعد یہ پنجاب کی کابینہ اور ناظمین کا پہلا با ضابطہ اجلاس تھا ۔
اجلاس میں تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز تنطیمی ڈھانچے کو مزید مظبوط اور منظم بنانے کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے مسئولین اور ناظمین ابتک کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ جس کے بعد شرکا اجلاس کی رائے کے تحت مستقبل کے اہداف کے حوالے سے مزید لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -

جعفریہ یوتھ پاکستان کی سانحہ کراچی عباس ٹاون کی شدید مذمت ۔ تین روزہ سوگ اور سندھ بھر میں ہڑتال کی بھر پور حمایت کا اعلان

دوشنبه 14 اسفند 1391 06:41 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،


جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے سانحہ کراچی عباس ٹاوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عباس ٹاون کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادتوں اور کئیں افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی اداروں کی مکمل ناکامی سے تعبیر کرتے ہیں - شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر تین روزہ سوگ اور کل سندھ بھر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ہڑتال کی کال کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -

جعفریہ یوتھ پاکستان کاسانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ پر احتجاج

یکشنبه 29 بهمن 1391 12:00 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،


 جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ کے نتیجے میں درجنوں مومنین کے شہید اور زخمی ہونے پر شدید دکھ اور گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہنگامی بیان میں کہا ہے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق پاکستان بھر میں یوم احتجاج اور سوگ کے موقع پر جعفریہ یوتھ پاکستان کے کارکنان شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اکابرین کے ساتھ بھرپور شرکت اور احتجاج کریں گے۔
مرکزی ناظم اعلی نے صوبائی اور ڈویژنل ناظمین کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے ذریعے انہیں ہدایت دی کہ وہ مرکزی قیادت اور مرکزی جماعت کی طرف سے سوگ اور احتجاج کے اعلان کو عمل جامہ پہنانے کے لیے فوری طور پر میدان عمل میں نکل آئیں اور احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں۔ شہداء کے ساتھ عقیدت اور ورثاء کے ساتھ یکجہتی کے علاوہ حکمرانوں کی بے حسی اور ریاستی اداروں کے دانستہ غفلت کو نمایاں کریں تاکہ پاکستانی عوام کے سامنے دہشت گردی کے حقائق واضح ہوسکیں اور انہیں اس خطرناک سازش کے پس پردہ محرکات اور قوتوں کے بارے میں بھی علم ہوسکے




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -

اسلامک یوتھ پاکستان کی طرف سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے سیاسی اعلان کا خیر مقدم

شنبه 21 بهمن 1391 01:08 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: جعفریہ یوتھ پاکستان ،


 اسلامک یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے آمدہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں اسلامی تحریک پاکستان کی طرف سے کئے گئے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے پاکستانی سیاست میں نیک شگون قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسلامی تحریک اپنے سابقہ روشن کردار کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں مثبت اور دینی سیاسی طرز سیاست کو فروغ دینے کی کاوشوں کا نئے سرے سے احیاء کرے گی۔
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل اور مرکزی کابینہ کے اہم اجلاسوں میں شرکت کے بعد تحریک کے صوبائی صدوراور اسلامک یوتھ کے صوبائی ناظمین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سید اظہار بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اتار چڑھاؤ دنیا کے دیگر ممالک سے بالکل مختلف ہے جہاں طرز سیاست‘ انداز سیاست اور اعمال سیاست بھی جداگانہ ہیں اس لئے ایسے ماحول میں شفاف ‘ ایماندارانہ اور اصولی سیاست کرنے والی قوتوں کے لیے بے پناہ مشکلات اور اندیکھی رکاوٹیں موجود ہوتی ہیں اسلامی تحریک پاکستان بھی انہی قوتوں میں سے ایک ہے جو تمام تر ریاستی‘ سرکاری‘ سماجی اور داخلی رکاوٹوں کے باوجود میدان سیاست میں نئے عزم اور نئی پالیسیوں کے ساتھ وارد ہوئی ہے جس کا خیر مقدم کرنا ہر انصاف پسند شہری اور پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
اسلامک یوتھ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا نام دینی اور سیاسی میدان میں ایک مثبت ‘ تعمیری‘ امن پسند اور اصول پرست سیاستدان کے طور پر معروف ہے۔ ایم آر ڈی ‘ پی ڈی اے‘ متحدہ مجلس عمل ‘ ملی یکجہتی کونسل جیسے اتحادوں کے علاوہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی قوتوں کے ساتھ سیاسی اتحاد اور اشتراک عمل حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور ان کی جماعت کا روشن ماضی ہے۔ اسی ماضی کو تسلسل دینے کے لیے انہوں نے 2013ء کے انتخابات میں وارد ہونے کا اعلان کرکے جہاں اپنی جماعت‘ ملت‘ قوم اور کمیونٹی کے حوصلوں میں اضافہ کیا ہے وہاں دوسری سیاسی و دینی قوتوں کے لیے راستہ بنایا ہے کہ وہ ملک میں مثبت سیاست کے فروغ اور امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون کے ساتھ عوام کے پاس جائیں۔
سید اظہار بخاری نے کہا کہ اسلامک یوتھ پاکستان اپنی قیادت اور سرپرست جماعت اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی پالیسیوں کے عملی نفاذ اور انتخابات میں حصہ لینے کے عمل میں براہ راست معاونت فراہم کرے گی۔ اسلامک یوتھ کا ہر نوجوان اسلامی تحریک کی پالیسی کے مطابق انتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔تمام تر سیاسی اور انتخابی مراحل میں اسلامی تحریک کا ہراول دستہ بن کر میدان عمل میں موجود رہے گا۔ انہوں نے اسلامک یوتھ کے ناظمین اور ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی تبدیلیوں اور جوڑ توڑ پر گہری نظر رکھیں اور اپنے مرکز کے ساتھ ساتھ اسلامی تحریک کے قائدین کو آگاہ کرتے رہیں تاکہ مستقبل میں بننے والے سیاسی منظر میں نوجوانوں کا کردار نمایاں انداز میں سامنے آسکے۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -



کی تعداد صفحات: 2 1 2