تبلیغات
پیروان خط ولایت فقیه پاکستان - مطالب ایران
آقای سید ساجد علی نقوی شروع هی سے ایک متحرک ،محنتی ،زحمت کش، اور مومن مرد ہیں.امام خامنه ای

برگزاری نشست مجمع جهانی اهل بیت با 700 مهمان داخلی و خارجی از 130 کشور جهان

دوشنبه 19 مرداد 1394 07:35 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: ایران ،




 ششمین اجلاس عمومی مجمع جهانی اهل بیت و همایش بین‌المللی امام سجاد(ع)، با حضور حجت الاسلام و‌المسلمین اختری، دبیر کل مجمع جهانی اهل بیت و اعضای این مجمع، ظهر دو‌شنبه 19 مرداد در محل مجمع جهانی اهل بیت برگزار شد.


در ابتدای این نشست حجت الاسلام و‌المسلمین اختری با تبریک روز خبرنگار، گفت: خبرنگاران وظیفه بسیار مهمی بر دوش دارند، ضمن این‌که بسیار یاز خبرنگاران در راه تهیه و ارسال خبر به شهادت می‌
رسند که باید راه و یاد آن‌ها همیشه زنده نگاه داشته شود.


وی افزود: بنا بر رسم سنوات گذشته، امسال نیز بنا داریم تا بر اساس برگزاری اجلاس عمومی مجمع جهانی اهل بیت که هر 4 سال یک‌‍‌بار برگزار می‌شود، ششمین اجلاس عمومی این مجمع را برگزار کنیم.


دبیر کل مجمع جهانی اهل بیت با بیان این مطلب که در اجلاس عمومی امسال 700 عضو شرکت می‌کنند، ادامه داد: از این تعد اد 500 عضو خارجی و 200 عضو داخلی در اجلاس عمومی شرکت خواهند داشت.


حجت الاسلام و‌المسلمین اختری با اشاره به برگزار ی همزمان اجلاس با همایش امام سجاد(ع)، تاکید کرد: تفاوت اجلاس امسال این است که همزمان با مجمع عمومی، همایشی با محموریت حضرت زین‌العابدین برگزار خواهد شد که مقدمات آن با اعلام فراخوان از سال گذشته فراهم شده بود.



ادامه مطلب

نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : دوشنبه 19 مرداد 1394 07:38 ب.ظ

ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب

چهارشنبه 24 تیر 1394 09:53 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: ایران ،

  ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5  کے درمیان ایٹمی مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے آج ۱۴ جولائی ۲۰۱۵ بروز منگل کو ایٹمی مذاکرات پر اتفاق کے بعد ایک شترکہ بیانیہ جاری کیا ہے جس میں اس معاہدے کے اتفاق پر تصریح کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سمجھوتے میں ایران کی تمام ریڈ لائنوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایران کو اقوامِ متحدہ کے نگرانوں کی درخواست چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اس صورت میں فیصلہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کا ثالثی بورڈ کرے گا۔

ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سخت محنت کام آگئی اور ایران کا عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ آج ہی ایک مرتبہ پھر ملاقات کریں گے جس کے بعد پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں معاہدے کا باقاعدہ اعلان ایران کے وریز خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈریکا موگرینی مشترکہ بیان پڑھ کر سنائیں گے۔ گروپ 1+5 میں امریکہ،  روس،چین،برطانیہ،فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔ ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے اور 700 خبرنگار اس معاہدے کو نشر کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : چهارشنبه 24 تیر 1394 09:56 ق.ظ

اچھائی یا برائی کو اختیار کرنے سے انسان کی عمر طولانی یا مختصر ہوتی ہے : آیت ‌الله جوادی‌ آملی

چهارشنبه 6 آذر 1392 10:16 ب.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: ایران ،

قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر حضرت آیت ‌الله عبد الله جوادی‌ آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں

 علماء و طلاب کے درمیان اپنے تفسیر کے درس میں سورہ فاطر کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : کوئی بھی امور انجام نہیں پاتا مگر الہی قدرت کے ذریعہ ، خداوند عالم فاعلی و قاعدی نظر کے مطابق ہر انسان کی عمر کی مقدار معین کی ہے
آیت‌الله جوادی آملی نے آیہ « وَاللَّـهُ خَلَقَکُم مِّن تُرَ‌ابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَکُمْ أَزْوَاجًا» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : زمین واقعا مردہ ہے لیکن حیات کے قابل ہے ، جب پودے اس میں اگتے ہیں تو زندہ ہو جاتی ہے ورنہ خود بارش کے ذریعہ زندہ ہوتی ہے بلکہ اس میں حیات کی صلاحیت پائی جاتی ہے ، قرآن کریم مزید فرماتا ہے «خداوند عالم نے انسان کو خاک سے پیدا کیا ہے » شاید اس سے یہ مراد ہو کیونکہ حضرت آدم (ع) سے انسان وجود میں آیا ہے تب سب مٹی سے پیدا ہوئے ہیں ، شاید اس سے مزید یہ مراد ہو کہ چونکہ انسان کی ضرورت مٹی سے پوری ہوتی ہے اس لئے انسان مٹی سے پیدا کیا گیا ہے ، اگر کوئی نظام ہستی کے بلندی پر جائے کہ جس زمین پر سات عرب لوگ زندگی بسر کر رہے ہین جو دو سو سال پہلے باغ میں تھے اور دو سو سال آئیندہ باغ اور فصل ہو جائے نگے ۔

انہوں نے آیہ «وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ وَمَا یُعَمَّرُ‌ مِن مُّعَمَّرٍ‌ وَلَا یُنقَصُ مِنْ عُمُرِ‌هِ إِلَّا فِی کِتَابٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِکَ عَلَى اللَّـهِ یَسِیرٌ‌« کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نیز بیان کیا : کوئی بھی امور انجام نہیں پاتا مگر الہی قدرت کے ذریعہ ، خداوند عالم فاعلی و قاعدی نظر کے مطابق ہر انسان کی عمر کی مقدار معین کی ہے لیکن یہ عمر کا معین ہونا ضروریات پر منحصر ہے یعنی ایسا نیہں ہے کہ اگر کسی شخص کے لئے ایک عمر معین ہے تو بدلا نہیں جا سکتا بلکہ ضرورت کے مطابق ہے یعنی اگر موانع نہ پائے جائیں تو عمر طولانی بھی ہو سکتا ہے ۔
قرآن کریم کے مشہور مفسر نے آیہ «وَمَا یَسْتَوِی الْبَحْرَ‌انِ هَـٰذَا عَذْبٌ فُرَ‌اتٌ سَائِغٌ شَرَ‌ابُهُ وَهَـٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ ۖ وَمِن کُلٍّ تَأْکُلُونَ لَحْمًا طَرِ‌یًّا وَتَسْتَخْرِ‌جُونَ حِلْیَةً تَلْبَسُونَهَا ۖ وَتَرَ‌ى الْفُلْکَ فِیهِ مَوَاخِرَ‌ لِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُ‌ونَ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : خداوند عالم اس آیہ میں فرماتا ہے ہم نے ایک میٹھے گوار پانی کا دریا و ایک نمکین پانی کا دریہ پیدا کیا ہے اور یہ دونوں دریہ ایک جیسے نہیں ہیں کیونکہ ان کے پانی میں فرق ہے لیکن اس کا فائدہ ایک ہے ۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -

ایران میں زلزلہ سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 250 تک ہوگئی

دوشنبه 23 مرداد 1391 02:04 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: ایران ،

  ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں زلزلہ سے اب تک 250 افراد جاں بحق اور 2000 زخمی ہوگئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پہلا زلزلہ ایران کے شہر تبریز جبکہ دوسرا زلزلہ اھر قصبے کے قریب آیا۔ حکام کے مطابق زیادہ نقصان تبریز اور اھر کے مضافاتی علاقوں میں ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے چار دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ساٹھ دیہات میں ساٹھ سے ستّر فیصد تباہی ہوئی ہے۔ علاقہ میں امدادی کام جاری ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کی شدت تقریباً 6.2 اور 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -

مذھبی فتنہ پروری کی راہ میں موت شھادت شمار نہیں ہوتی ، آیت ‌الله مکارم شیرازی

جمعه 26 خرداد 1391 11:06 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: ایران ،
حج کے موقع پر مکہ و مدینہ میں شعیہ خطباء و شعراء اہلسنت مخالف باتیں بلکل نہ کریں
اھل سنت عقائد مخالف گفتگو کرنا احکام ائمہ علیھم السلام کے خلاف ہے

حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی

 
  حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے حج کمیٹی کے چئرمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا : سعودیہ کی حج کمیٹیوں کے ذمہ داروں کو اگاہ کیا جائے کہ حج اور عبادت کے مسائل کو سیاست کے مسائل سے الگ ہونا اچھی بات ہے مگر عبادت کے مسائل کی اچھی طرح انجام دہی ھمارے سیاسی مسائل پر بھی اثر انداز ہے ۔ مرجع تقلید  حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم شیرازی نے کل  قم میں حج کمیٹی کے چئرمین حجت الاسلام سید احمد موسوی سے ملاقات کرتے ہوئے حجاج کی مشکلات کو دور کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا : حج واجب کے بہت سارے لوازمات ہیں جس سے ہمیں ہرگز غافل نہیں ہونا چاہیے آپ نے سوء ظن کو حسن ظن سے بدل دئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودیہ کی حج کمیٹیوں کے ذمہ داروں کو اگاہ کیا جائے کہ حج اور عبادت کے مسائل کو سیاست کے مسائل سے الگ ہونا اچھی بات ہے مگرعبادت کے مسائل کی اچھی طرح انجام دہی ھمارے سیاسی مسائل پر بھی اثر انداز ہوتی ہے ۔  مرجع تقلید نے یہ کہتے ہوئے کہ مذھبی فتنہ پروری اوراھل سنت کو بھڑکانے کی راہ میں موت شھادت شمار نہیں کی جاتی کہا : بعض خطباء وشعراء سمجھتے ہیں کہ مکہ ومدینہ بھی حرم امام رضا علیہ السلام او حرم حضرت معصومه‌ (س) کے مانند ہے اور سمجھتے ہیں کہ اگر وہاں بھی مذھبی اختلافات کو ہوا دیں تو انہوں نے درحقیقت اھلبیت علیھم السلام کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے اھل سنت عقائد مخالف گفتگو کرنا احکام ائمہ علیھم السلام کے خلاف ہے اور ان معصومین علیھم السلام  کی تاکید ہے کہ ایسا ھرگز نہ کرو کہا : اھل سنت عقائد مخالف گفتگو شیعوں کا خون بہانے کا سبب بن سکتا ہے و نیز اھل سنت کی جانب سے ایسے فتوے کی بنیاد بن سکتا ہے جس سے مشکلات رونما ہوسکتی ہیں ۔ حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی : شعراء وخطباء کو سمجھادیں کہ اگران کی ریڈ لائن کراس کریں گے تو ان کو اہلسنت کی طرف سے سخت اور شدید الحن فتووں کا سامنا کرنا پڑے گا  اور جان لیں کہ وہاں پر پھانسی شھادت شمار  نہیں کی جائے گی اور نہ جیل توشہ اخرت بنی گی ۔  سب شیوں کو حج کے موقع  پر اس بات کی اطلاع دیتے رہیں تاکہ یہ باتیں ذھن نشین ہوجائیں اور لوگ مشکلات سے روبرو نہ ہوں ۔ آپ  نے خواتین کو خطاب کرتے ہوئے کہ ان مقامات پر اپنے پردے کا خاص خیال رکھیں تاکید کی : گذشتہ زمانے میں حج میں پردے کی اچھی طرح مراعات کی جاتی تھی اور ایرانی خواتین کا پرد زبان زد خاص وعام تھا اور ان کے پردے دوسروں کے لئے نمونہ تھے مگر اس وقت اس کے بر خلاف ہوچکا ہے اور اب وہ کہتے ہیں ھرگز ایرانیوں کا پردہ تم اثر انداز نہ ہونے پائے ۔ حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے سعودیوں کی جانب سے شیعہ مخالف کتابوں کے نشر کئے جانے کو دیگر مشکلات میں سے شمار کرتے ہوئے کہا : سعودی حج کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے یہ کہیں کہ ھم " ضیوف الرحمن " خدا کے مہمان ہیں ۔ اپ ھمیں ویزہ دیتے ہیں اور ھمیں اپنے ملک میں مہمان کے طور پر بلاتے ہیں ، یہ کون سی رسم ہے کہ مہمان بلاکر اس کی اور اس کے عقائد کی توھین کی جائے اور ستم بالائے ستم یہ کہ ھمیں اپنا دفاع کرنے کا بھی حق نہیں دیتے ۔ قابل ذکر ہے کہ حج کمیٹی کے چئرمین حجت الاسلام سید احمد موسوی نے بھی اس ملاقات کے اغاز میں سعودی حج کمیٹی کے ذمہ داروں سے ملاقات کی خبر دی اور تاکید کی کہ انہیں اس بات سے اگاہ کریں گے کہ عبادت کے مسائل سیاست سے الگ ہیں اور ایرانی یہاں حج و عبادت وزیارت کے علاوہ کسی اور کام کی غرض سے نہیں اتے ۔




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -

کراچی میں شیعیان علی کا گورنر ہاؤس پر 14 گھنٹے تاریخی دھرنا اختتام پذیر ہوگیا

دوشنبه 12 دی 1390 09:13 ق.ظ

لکھا گیا ھے : پیروان ولایت
بیجها گیا: ایران ،

کراچی میں شیعیان علی کا گورنر ہاؤس پر چودہ گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا ہے ، یہ دھرنا کل شام چار بجے سے مسلسل پیر کی  6 بجے تک جاری رہا ، صبح 6 بجے شہید عسکری کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس کے باہرادا کی گئی، بعد ازاں جلوس جنازہ وادی حسین قبرستان روانہ ہوگیا

 

کراچی دھرنا
لمحہ با لمحہ رپورٹ

Karachi: 06-15 Am

 

چودہ گھنٹہ  کا  تاریخی دھرنا ختم

جلوس جنازہ گورنر ہاوس سے  واپس روانہ


شہید عسکری کی نماز جنازہ ابھی تھوڑی دیر قبل گورنر ہاوس کے باہر ادا کردی گی ہے
تدفین وادی حسین میں ہوگی

،

Karachi : 06-00 Am


کراچی کی تاریخ میں گورنر ہاؤس پر اپنی نوعیت کا پہلا عظیم الشان دھرنا،
 چوہدری اسلم ، اورنگ زیب فاروقی کے خلاف ایف ای آر درج ہوگئی ہے ، ورثا و مظاہرین کو کاپی دکھا دی گی ،
شہید عسکری کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس پر ادا کی جا رہی ہے ، کراچی کی تاریخ کا پہلا منفرد واقعہ کہ کسی شہید کی نماز جنازہ یہاں ادا کی جارہی ہے
دھرنا میں ہر شعیہ کی بھر پور شرکت ، چوہدری اسلم معطل کر دیا گیا ہے

--------------------------------

Karachi : 04-30 Am


مظاہرین کو ابھی تک ایف  ای آر کی کاپی نہیں ملی ،
گورنر ہاؤس پر ٣٠ فٹ اونچا علم حضرت عباس نصب کر دیا گیا ہے ،
حیدراباد سے بھی ہزاروں مومنین مظاہرے ، دھرنا میں آ چکے ہیں

 

---------------------------------------------------------------------------------------------------

Karachi Time : 04:00 Am

دھرنا میں لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے  مسلا ابھی تک پوری طرح حل نہیں ہوا ، سخت سردی میں کراچی میں گورنر ہاؤس پرلاکھوں شیعیان علی کا   تاریخی دھرنا جاری ہے ،

 ١٠ گھنٹے ہوچکے ہیں . حیدراباد سے بھی ہزاروں  شعیہ مظاہرے میں آ چکے ہیں ، لاڑکانہ سے بسیں کراچی کے لیے روانہ
سارے کراچی کے مومنین بسترے ، کھانا ، پانی کے ٹرک، اور لے لے کر گورنر ہاؤس آگے ہیں ،لاکھوں مرد و خواتین و بچے شدید سردی میں عزاداری میں مصروف --
اب اکثر ٹی وی چینلز دھرنا کو براہ راست کوریج کر رہے ہیں ، ساری ماتمی انجمنیں شب بے داری میں مصروف ہیں ، پانی و چاے کی سبیلیں لگ چکی ہیں

 ------------------------------------------------------

Karachi : 01-00 Am

کراچی دھرنا
لمحہ با لمحہ رپورٹ


دھرنا میں  موجود شیعیان علی کا جوش و غصہ بڑھتا جا رہا ہے شہید کی میت آٹھ گھنٹا سے گورنر ہاؤس کے باہر موجود
علما کا وفد کئی گھنٹوں سے گورنر ہاؤس کے اندر گورنر کی دعوت پر اندر گیا ہوا ہے اور ابھی تک باہر نہیں آیا ہے ، ساری کراچی سے شیعیان علی جوق در جوق دھرنا میں جا رہے ہیں ، مجمع اور تمام علما اور لیڈران کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی مطلبہ نا مانا گیا تو مذاکرات کا دروازہ بھی بند کر دیا جاے گا

کراچی میں شیعیان علی کا گورنر ہاؤس پر تاریخی دھرنا جاری ہے ،

 دھرنے کو سات گھنٹے گزر چکے ہیں ، اب تک ایک لاکھ شعیہ مرد و خواتین جمع ہوچکے ہیں ،تمام ماتمی انجمنووکا رات بھر گورنر ہاؤس پر شب داری  کا پروگرام میڈیا نے اس دھرنا کا بایکاٹ کیا ہوا ہے
انجمن شباب المومنین نے اپنے سارے ماتمیوںکو  گورنر ہاؤس بلا لیا ، خواتین و بچوں  کی بہت بری تعداد گورنر ہاؤس پر موجود ہے
تفصیلات کے مطابق عسکری شہید کے قتل کی ایف ای آر جو کہ اصل مجرموں کے خلاف ہے حکومت نے کاٹنے سے انکار کر دیا تھا ، اس ایف ای آر میں اصل مجرمان میں  ایس ایس پی  سی ای اے چوہدری اسلم اور اورنگ زیب فاروقی شامل ہیں --اس ماہ محرم میں ہر شعیہ کلنگ میں یہ دونوں بڑے مجرم  شامل ہیں
 مومنین سے گزارش ہے کیا وہ پاکستانی میڈیا سے رابطہ کریں




نظرات : نظرات
آخری اپڈیٹ : - -